بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب منوہر لال نے ہیوسٹن میں ہندوستانی برادری کے ساتھ  یوم ہندی منایا


جی 20 توانائی کی فراوانی سے متعلق وزارتی اجلاس سے قبل ناسا کے جانسن اسپیس سینٹر کا دورہ کیا اور ہندوستانی برادری سے ملاقات کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 SEP 2026 1:07PM by PIB Delhi

بجلی اور ہاؤسنگ و شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال، جو جی 20 توانائی کی فراوانی سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں ہیں، نے 13 ستمبر 2026 کو مختلف سرگرمیوں میں شرکت کی۔ ان سرگرمیوں میں ہندوستانی برادری کے ساتھ ثقافتی رشتے، ماحولیاتی ذمہ داری کے تئیں عزم اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں  ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم نمایاں ہوا۔

 جناب منوہر لال نے 13 ستمبر 2026 کو ہیوسٹن میں ہندوستانی قونصلیٹ جنرل اور انٹرنیشنل ہندی ایسوسی ایشن کے ہیوسٹن چیپٹر کے اشتراک سے منعقدہ  یوم ہندی 2026 کی تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب میں ہندی کی وسعت، شمولیت اور جوش و توانائی کو اجاگر کیا گیا اور خطے کے مختلف علاقوں سے ہندی سے محبت رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ جناب منوہر لال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہندی کے فروغ اور ہندوستان  وہندوستانی برادری کے درمیان ثقافتی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کو سراہا۔

ہندوستانی  قونصلیٹ جنرل کے دورے کے دوران جناب منوہر لال نے ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت ایک پودا لگایا۔ اس شجرکاری کے ساتھ قونصلیٹ میں سوچھتا ہی سیوا 2026 کا بھی آغاز ہوا۔ یہ قومی مہم ’’سوچھتا میں ساجھے داری، سوچھ بھارت، وکست بھارت‘‘ کے موضوع کے تحت منائی جا رہی ہے، جس کے ذریعے عوامی شمولیت اور ماحولیاتی ذمہ داری کی اقدار کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا جا رہا ہے۔

اسی روز (13 ستمبر 2026) جناب منوہر لال نے ہیوسٹن میں ناسا کے جانسن اسپیس سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے مرکز کا دورہ کیا اور خلائی شعبے میں ہندوستان  اور امریکہ کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا۔ جناب منوہر لال نے اسپیس سینٹر ہیوسٹن کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب ولیم ٹی ہیرس کا پرتپاک استقبال کرنے اور دورے کے دوران ذاتی طور پر رہنمائی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

شام کے وقت (13 ستمبر 2026) جناب منوہر لال نے ہیوسٹن کے انڈیا ہاؤس میں ہندوستانی  برادری کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کی۔ اس استقبالیہ میں ہندوستانی  برادری کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد، جن میں پیشہ ور افراد، کاروباری افراد، طلبہ، ثقافتی شخصیات اور علاقائی انجمنوں کے نمائندے شامل تھے، نے شرکت کی۔ قونصل جنرل جناب ڈی سی منجوناتھ نے جناب منوہر لال کا استقبال کیا اور جی 20 توانائی کی فراوانی سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے ان کے دورہ ہیوسٹن کے دوران ہندوستانی برادری سے ان کی ملاقات اور تبادلہ خیال کو سراہا۔

دریں اثنا ہرت کی نمائندگی کرنے والی ہریانوی برادری نے بھی جناب منوہر لال کے ساتھ تبادلہ ٔ خیال کیا ۔ وزیر موصوف نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان عوام کے درمیان مضبوط اور پائیدار تعلقات اور ملک کے اقتصادی ، ثقافتی اور سماجی تانے بانے میں ہندوستانی تارکین وطن کے قیمتی تعاون کی ستائش کی ۔

13 ستمبر 2026 کو ہونے والی سرگرمیوں میں ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات کے مختلف پہلو نمایاں ہوئے جن میں جی 20 تعاون، ثقافتی اور عوامی سطح کے روابط، ماحولیاتی ذمہ داری اور جدید ٹیکنالوجی و خلائی شعبے میں تعاون شامل ہیں۔

اگلے تین دن (14 سے 16 ستمبر 2026) کے دوران وزیر موصوف جی 20 توانائی کی فراوانی سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جس میں جی 20 ممالک کے وزرا اور اعلیٰ نمائندے توانائی کے تحفظ، سستی توانائی کی دستیابی، توانائی تک رسائی اور عالمی توانائی کے بدلتے منظرنامے سے متعلق اہم امور پر غور و خوض کریں گے۔ بھارت کی شرکت تعمیری بین الاقوامی تعاون اور محفوظ، قابل اعتماد، سستی اور پائیدار توانائی کے حل کو آگے بڑھانے کے عزم کی عکاس ہے۔

*******

ش ح۔م ح ۔ ش ت

U.NO.3412


(ریلیز آئی ڈی: 2310067) وزیٹر کاؤنٹر : 11