وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ’’مبنی بر شمولیت عالمی حکمرانی اور کثیرالجہتی نظام کی مضبوطی‘‘ کے موضوع پر منعقدہ برکس اجلاس کی صدارت کی (12 ستمبر 2026)
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 SEP 2026 10:48AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 12 ستمبر 2026 کو ، نئی دہلی میں منعقدہ 18ویں برکس سربراہ اجلاس کے دوران’’مبنی بر شمولیت عالمی حکمرانی اور کثیر الجہتی نظام کی مضبوطی‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک برکس سیشن کی صدارت کی۔
2۔ اپنے تبصرے میں، وزیر اعظم نے مندرجہ ذیل نکات پر زور دیا:
- گلوبل ساؤتھ عالمی بحران کی پہلی صف میں ہے، تاہم فیصلہ سازی کے معاملے میں سب سے پیچھے ہے۔ ہمیں ’’مراعات کے اس اہرام‘‘ کو ’’شراکت داری کے پلیٹ فارم‘‘ میں تبدیل کرنا ہوگا۔
- عالمی نظام کو آج کے حقائق کی عکاسی کرنے والا ہونا چاہئے، اور اس سلسلے میں بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جیسے اداروں میں زیادہ نمائندگی کی ضرورت ہے۔
- گلوبل ساؤتھ کا درجہ ’قوانین کی پیروی کرنے والے سے قانون وضع کرنے والے خطے‘میں تبدیل کرنے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں۔ برکس کے توسط سے، ہم گلوبل ساؤتھ کے نوجوان سفارتکاروں اور پالیسی سازوں کو مذاکرات کے ہنر، عملی تربیت اور قانونی مہارات فراہم کر سکتے ہیں۔
- جہازراں عالمی تجارت میں اہم تعاون دیتے ہیں، تاہم بحران کے دوران اکثر انہیں وافر تعاون نہیں ملتا، اس سلسلے میں انہوں نے جہازرانوں کے ہنگامی امدادی نیٹ ورک کے قیام کی تجویز پیش کی۔
3۔ وزیر اعظم نے آخر میں کہا کہ چونکہ ہمارا مستقبل ساجھا ہے، اس لیے – آواز سے لے کر اثرات تک، مراعات سے لے کر شراکت داری تک- مستقبل کو نئی شکل دینے کا حق بھی ساجھا ہونا چاہئے ۔ وزیر اعظم کے افتتاحی کلمات یہاں ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں۔
4۔ نئی دہلی برکس قائدین کے اعلانیے کو اختیار کرنے کے ساتھ یہ سیشن اختتام کو پہنچا، جس میں مستقبل کے لیے ساجھا ترجیحات کا تعین، عہد بستگی، اور برکس باہمی تعاون کے لیے رہنمائی کی گئی ہے۔ یہ اعلانیہ یہاں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3361
(ریلیز آئی ڈی: 2309667)
وزیٹر کاؤنٹر : 8