صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ملاقات کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 SEP 2026 4:35PM by PIB Delhi
عزت مآب ڈاکٹر مسعود پزشکیان، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے آج (12 ستمبر ، 2026 ء ) کو راشٹرپتی بھون میں صدرِ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
صدر پزشکیان کے بھارت کے پہلے دورے پر ، ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدرِ جمہوریہ نے بھارت کی برکس صدارت کے دوران ، ایران کی جانب سے فراہم کی گئی حمایت کے لیے اظہارِ تشکر کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ، ایران اور بھارت کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا، جس میں دونوں ممالک کے مضبوط ثقافتی اور عوام سے عوام کے روابط بھی شامل ہیں۔ صدرِ جمہوریہ نے خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے ، بھارت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ تنازعات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔


******
( ش ح ۔ ا ع خ ۔ ر ا )
U.No. 3349
(ریلیز آئی ڈی: 2309486)
وزیٹر کاؤنٹر : 10