کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

تجارت و صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل اور روسی فیڈریشن کے صنعت و تجارت کے وزیر جناب انتون علیخانوف کا انوپرو م انڈیا 2026 میں این آئی سی ڈی سی پویلین کا دورہ


این آئی سی ڈی سی نے مینوفیکچرنگ شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لئے روس، برکس کے نمائندوں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ بی ٹو بی مٹنگیں کیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 SEP 2026 8:45PM by PIB Delhi

تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور روسی فیڈریشن کے وزیرِ صنعت و تجارت جناب انتون علیخانوف نے دو طرفہ ملاقات کے بعد، نمائش کے دورے کے سلسلے میں انوپروم انڈیا 2026 کے دوسرے روز نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این آئی سی ڈی سی) کے پویلین کا دورہ کیا۔

وزرا نے این آئی سی ڈی سی کی ٹیم کے ساتھ بات چیت کی، جہاں انہیں ہندوستان کے صنعتی اور مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے مقصد سے شروع کیے گئے اہم اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ این آئی سی ڈی سی نے نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ پروگرام (این آئی سی ڈی پی)، انڈسٹریل اسمارٹ سٹیز، پی ایم متر پارکس، بھارت انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اسکیم (بھویہ)، انڈسٹریل کوریڈور لینڈ پلیٹ فارم (آئی سی ایل پی) اور این آئی سی ڈی سی لاجسٹکس ڈیٹا سروسز لمیٹڈ (این ایل ڈی ایس ایل)کی جانب سے تیار کیے گئے ڈیجیٹل لاجسٹکس سلوشنز کے تحت اپنی سرگرمیوں کو پیش کیا۔

اس بات چیت میں مینوفیکچرنگ، صنعتی ٹیکنالوجی، مقامی سطح پر پیداوار (لوکلائزیشن) اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں ہندوستان اور روس کے درمیان تعاون کے امکانات کو اجاگر کیا گیا۔

این آئی سی ڈی سی پویلین میں ملکی اور بین الاقوامی نمائندوں کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی، جن میں صنعت کے نمائندے، سرمایہ کار، ٹیکنالوجی کمپنیاں اور کاروباری وفود شامل تھے۔ زائرین نے صنعتی مقامات، بنیادی ڈھانچے کی تیاری، کنیکٹیویٹی، زمین کی دستیابی اور ہندوستان میں مینوفیکچرنگ یونٹس قائم کرنے کے مواقع میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ این آئی سی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب رجت کمار سینی (آئی اے ایس( نے بھی پویلین کا دورہ کیا اور نمائش کے دوران جاری سرمایہ کاروں سے رابطے اور آؤٹ ریچ سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

این آئی سی ڈی سی نے روسی ہم منصبوں، برکس کے نمائندوں، ممکنہ سرمایہ کاروں اور صنعت کے نمائندوں کے ساتھ بی ٹو بی ملاقاتوں کا ایک سلسلہ بھی منعقد کیا۔ ان بات چیت میں ممکنہ مینوفیکچرنگ شراکت داری، لوکلائزیشن، ٹیکنالوجی میں تعاون، سپلائی چین انٹیگریشن اور ہندوستان میں ابھرتے ہوئے انڈسٹریل اسمارٹ سٹیز میں موجود مواقع جیسے موضوعات شامل تھے۔

ان مذاکرات میں ایڈوانس انجینئرنگ، مشینری اور آلات، ٹرانسپورٹیشن سسٹم، آٹوموبائل، دھات، توانائی، ایرو اسپیس، فارماسیوٹیکلز (ادویات)، کیمیکلز اور جدید مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجیز جیسے شعبے شامل تھے۔

این آئی سی ڈی سی نے تمام ضروری سہولیات سے آراستہ صنعتی اراضی، معیاری بنیادی ڈھانچے، ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی اور سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے ذریعے ہندوستان میں مینوفیکچرنگ یونٹس شروع کرنے یا اپنے کاروبار کو وسعت دینے کی خواہش رکھنے والی کمپنیوں کی مدد کے لیے اپنے انڈسٹریل اسمارٹ سٹیز کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔ مذاکرات میں ہندوستانی اور روسی اداروں کے درمیان قریبی تعاون کے امکانات بھی تلاش کیے گئے، جن میں مینوفیکچررز، ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنیوں اور سپلائی چین سے وابستہ فریقوں کے درمیان شراکت داری شامل ہے۔

نمائش کے دوسرے روز این آئی سی ڈی سی پویلین کو ملنے والے ردِعمل سے ہندوستان کے صنعتی ترقیاتی پروگرام اور عالمی مینوفیکچرنگ سرمایہ کاری کے مواقع میں بین الاقوامی برادری کی مسلسل دلچسپی کی عکاسی ہوئی۔

ہندوستان میں منعقد ہونے والے انوپروم کے اس پہلے ایڈیشن نے ہندوستان اور روس کے سرکاری نمائندوں، صنعتوں اور سرمایہ کاروں کے درمیان براہِ راست بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ اس کے علاوہ صنعتی اور تکنیکی تعاون سے متعلق مذاکرات کو بھی فروغ ملا ہے۔

این آئی سی ڈی سی 11 ستمبر 2026 کو انوپروم انڈیا 2026 کے آخری روز بھی سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت اور بی ٹو بی مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا، جس میں نمائش کے دوران شروع ہونے والی بات چیت کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

ان سرگرمیوں اور اقدامات کے ذریعے این آئی سی ڈی سی، میک اِن انڈیا اور وکست بھارت @2047 کے تحت ملک میں مینوفیکچرنگ کو مضبوط بنانے، عالمی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور عالمی سطح پر مسابقتی صنعتی ایکو سسٹم تیار کرنے کی حکومتِ ہند کی کوششوں کو تقویت دے رہا ہے۔

1.jpg

***

ش ح۔ ک ا۔ ن ع

U.NO.3320


(ریلیز آئی ڈی: 2309199) وزیٹر کاؤنٹر : 4