وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے عزت مآب شہزادہ رحیم آغا خان پنجم سے ملاقات کی ، آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 SEP 2026 2:59PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں اسماعیلی برادری کے 50 ویں امام شہزادہ رحیم آغا خان پنجم سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران، جناب مودی نے عزت مآب شہزادہ رحیم آغا خان پنجم کے والد مرحوم آغا خان چہارم اور ترقیاتی کوششوں میں ان کے پائیدار تعاون کو پر خلوص طور پریاد کیا۔

وزیر اعظم نے صحت کی دیکھ بھال، زراعت، دیہی ترقی، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور خواتین کو بااختیار بنانے سمیت اہم شعبوں میں آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے ساتھ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا؛

’’عزت مآب شہزادہ رحیم آغا خان پنجم سے مل کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے اپنے والد مرحوم آغا خان چہارم اور ترقیاتی کوششوں میں ان کے پائیدار تعاون کو یاد کیا۔

صحت کی دیکھ بھال، زراعت، دیہی ترقی، نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے میں آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔@akdn ‘‘

 

*******

(ش ح۔ع و۔ ن ع)

U- 3261


(ریلیز آئی ڈی: 2308713) وزیٹر کاؤنٹر : 13