الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈیجیٹل انڈیا بھاشنی ڈویژن نے مہاراشٹر منترالیہ میں ورکشاپ کا انعقاد کیا؛ جامع ڈیجیٹل حکمرانی کے لیے کثیر لسانی مصنوعی ذہانت کو فروغ


مہاراشٹر کے زبان کے محکمہ کے ساتھ تبادلہ خیال میں مراٹھی اور دیگر ہندوستانی زبانوں میں ڈیجیٹل خدمات تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے لسانی مصنوعی ذہانت کے امکانات کا جائزہ لیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 SEP 2026 12:51PM by PIB Delhi

حکومت ہندکی الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کےڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن(ڈی آئی سی) کے تحت ڈیجیٹل انڈیا بھاشنی  ڈویژن (ڈی آئی بی ڈی) نے حکومت مہاراشٹر کے محکمہ زبان کے اشتراک سے مہاراشٹر منترالیہ میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ کا مقصد کثیر لسانی اور آواز پر مبنی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے امکانات کا جائزہ لینا تھا، تاکہ شہریوں کی ترجیحی زبانوں میں ڈیجیٹل خدمات، سرکاری معلومات اور شہریوں سے متعلق ایپلی کیشنز تک رسائی کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

بات چیت میں زبان پر مبنی مصنوعی ذہانت کے کردار پر توجہ مرکوز کی گئی، تاکہ مراٹھی اور دیگر ہندوستانی زبانوں میں لسانی ٹیکنالوجیز کو شہریوں کے مزید قریب لا کر ڈیجیٹل حکمرانی کو زیادہ جامع، قابل رسائی اور شہریوں پر مرکوز بنایا جا سکے۔ تبادلہ خیال میں ایسے ڈیجیٹل نظام تیار کرنے کی اہمیت اجاگر کی گئی جو ان زبانوں کو سمجھ سکیں، ان پر کارروائی کر سکیں اور ان میں معلومات فراہم کر سکیں جنہیں لوگ اپنی روزمرہ زندگی میں استعمال کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260910125331_402baa.jpg

بھاشنی  ٹیم نے براہ راست مظاہروں کے ذریعے اپنی کثیر لسانی مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کا عملی نمائش کیا، جس میں تقریر کی شناخت، تقریر کو متن میں تبدیل کرنا، متن کو تقریر میں تبدیل کرنا، ترجمہ اور آواز کے ذریعے رابطے کی سہولت شامل تھی۔ ان مظاہروں سے یہ اجاگر ہوا کہ ان ٹیکنالوجیز کو عوامی خدمات میں کس طرح شامل کیا جا سکتا ہے، تاکہ شہریوں اور ڈیجیٹل نظام کے درمیان زیادہ فطری اور جامع رابطے کو ممکن بنایا جا سکے۔

ورکشاپ میں مقامی ضروریات کے مطابق مصنوعی ذہانت کے نظام تیار کرنے کے لیے اعلی معیار کے حامل اور نمائندہ لسانی ڈیٹا کی اہمیت پر خصوصی توجہ دی گئی۔ تبادلہ خیال میں مراٹھی اور دیگر ہندوستانی زبانوں کے لیے لسانی ڈیٹا سیٹس کو مزید مستحکم کرنے اور زبان پر مبنی مصنوعی ذہانت کو فروغ دینے میں ماہرین زبان، سرکاری اداروں، تعلیمی شعبے اور عوام کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کے امکانات کو اجاگر کیا گیا۔ اس سلسلے میں بھاشنی  کی کراؤڈ سورسنگ پہل بھاشادان شہریوں کو لسانی ڈیٹا فراہم کرنے اور مضبوط تر لسانی وسائل کی تیاری میں تعاون کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image002_20260910125354_24dba2.jpg

تبادلہ خیال میں محکمہ جاتی ضروریات کے مطابق زبان پر مبنی مصنوعی ذہانت کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا، جس میں مختلف سرکاری محکموں میں استعمال ہونے والی خصوصی اصطلاحات کو شامل کرنا بھی ہے۔ ایسی صلاحیتوں سے سرکاری مواد کو بہتر طور پر سمجھنے اور اس پر کارروائی کرنے میں مدد مل سکتی ہے، ساتھ ہی عوامی خدمات کے مختلف شعبوں میں زیادہ موثر کثیر لسانی مواصلات کو بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

تبادلہ خیال میں مہاراشٹر پر مرکوز کثیر لسانی مصنوعی ذہانت کے ایک نظام کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا، جس میں مجوزہ مہا بھاشنی  تصور بھی شامل ہے۔ اس کا مقصد سیاحت، نقل و حمل اور شہریوں کو براہ راست خدمات فراہم کرنے والے دیگر شعبوں میں زبان سے متعلق جامع تجربات کو فروغ دینا ہے۔ ورکشاپ نے حکومت مہاراشٹر اور بھاشنی  کے درمیان ترجیحی استعمال کے معاملات اور باہمی تعاون کے شعبوں کی نشاندہی کا بھی موقع فراہم کیا۔

ورکشاپ میں سرکاری افسران، ماہرین زبان اور متعلقہ فریقوں نے شرکت کی اور زبان کی ٹیکنالوجی، لسانی ڈیٹا سیٹس، تحقیق اور زبان پر مبنی مصنوعی ذہانت کے عملی استعمال کے شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ خیالات ونظریات کا تبادلہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image003_20260910125403_b7739a.jpg

مہاراشٹر منترالیہ میں ہونے والی یہ سرگرمی ایک جامع کثیر لسانی ڈیجیٹل نظام کی تشکیل کے لیے مرکز اور ریاست کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اور اہم قدم ہے، جہاں زبان ڈیجیٹل خدمات تک رسائی، شہریوں کی شمولیت اور ڈیجیٹل بااختیاری کا ذریعہ بنے گی۔

ڈیجیٹل انڈیا بھاشنی  ڈویژن(ڈی آئی بی ڈی)کے بارے میں

حکومت ہندکی الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کےڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن(ڈی آئی سی) کے تحت ڈیجیٹل انڈیا بھاشنی  ڈویژن (ڈی آئی بی ڈی)مصنوعی ذہانت پر مبنی کثیر لسانی ڈیجیٹل شمولیت کے لیے ایک قومی نظام تشکیل دے رہا ہے۔ بھاشنی36 ہندوستانی زبانوں میں متن، 23 ہندوستانی زبانوں میں صوتی اور 35 بین الاقوامی زبانوں میں خدمات فراہم کرتی ہے۔ یہ800 سے زائد سرکاری ویب سائٹس کو سہولت فراہم کر رہی ہے، اب تک 9 ارب سے زائد مصنوعی ذہانت پر مبنی کارروائیوں کو انجام دے چکی ہے اور روزانہ 2.4 کروڑ سے زیادہ ایسی کارروائیوں کو انجام دیتی ہے۔ اس کے ذریعے زبان پر مبنی مصنوعی ذہانت کے ذریعے ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے کو مزید قابل رسائی بنانے میں مدد مل رہی ہے۔نیشنل ہب فار لینگویج ٹیکنالوجی (این ایچ ایل ٹی) عالمی جنوب کے سب سے بڑے مصنوعی ذہانت پروسیسنگ پلیٹ فارموں میں سے ایک ہے، جو حکومت اور عوام کو براہ راست خدمات فراہم کرنے والی ڈیجیٹل سہولتوں میں زبان پر مبنی مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال میں معاونت  فراہم کر رہا ہے۔

*****

ش ح۔م ع۔اش ق

U. No. 3255


(ریلیز آئی ڈی: 2308685) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , हिन्दी , Tamil