وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مالیاتی انٹیلی جنس یونٹ-انڈیا (ایف آئی یو-آئی این ڈی) کی جانب سے انسدادِ منی لانڈرنگ ایکٹ 2002 کی دفعہ 13 کے تحت 15 ورچوئل ڈیجیٹل اثاثہ جاتی  خدمات فراہم کنندہ اداروں کو عدم تعمیل کا نوٹس جاری

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 SEP 2026 11:12AM by PIB Delhi

ضوابط کی عدم تعمیل کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کے تحت، مالیاتی انٹیلی جنس یونٹ- انڈیا(ایف آئی یو- آئی این ڈی) کے ڈائریکٹر نے انسدادِ منی لانڈرنگ ایکٹ 2002 کی دفعہ 13 کے تحت مندرجہ ذیل 15 ورچوئل ڈیجیٹل اثاثہ جاتی خدمات فراہم کنندہ اداروں کو عدم تعمیل کے نوٹس جاری کیے ہیں:

نمبر شمار

تجارتی نام

تجارتی ادارے کانام

1

Weex

Weex International Exchange LTD

2

Blofin

BLF Global Limited

3

Rezorex

RezorEx

4

Bitunix

Bitunix LLC

5

DigiFinex

DigiFinex Ltd

6

Toobit

Hopeful Technology Co. Ltd.

7

XT.com

Fibtc Ltd/ XT TECHNICAL PTE. LTD.

8

Latoken

LAtrade Ltd

9

WOO X

Wootech Limited

10

Pionex

Marketa Trading Inc.

11

ChangeNow

CHN Group LLC

12

SimpleSwap

SimpleSwap LTD

13

Fixedfloat

FFGX Group LLC

14

WhiteBIT

UAB Clear White Technologies

15

Guardarian

FinSeven CZ

 

اس کے علاوہ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کی دفعہ 79(3)(بی) مع انفارمیشن ٹیکنالوجی (ثالثی کی رہنما ہدایات  اور ڈیجیٹل میڈیا  کااخلاقی ضابطہ) ترمیمی ضوابط 2025 کے قاعدہ 3(1)(ڈی) کے بموجب، مالیاتی انٹیلی جنس یونٹ- انڈیا کے ڈائریکٹر، جو اس مقصد کے لیے نوڈل افسر بھی ہیں، نے مذکورہ اداروں کو عوامی رسائی کے لیے دستیاب اپنی ایپلی کیشنز / یو آر ایل کو ہٹانے کے لیے بھی نوٹس جاری کیے ہیں، کیونکہ یہ ادارے ہندوستان  میں انسدادِ منی لانڈرنگ ایکٹ کی متعلقہ دفعات کی تعمیل کیے بغیر غیر قانونی طور پر کام کرتے پائے گئے ہیں۔

ورچوئل ڈیجیٹل اثاثہ جاتی خدمات فراہم کنندہ اداروں کو مارچ 2023 میں انسدادِ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسدادی نظام کے دائرۂ کار میں لایا گیا تھا۔ یہ کارروائی انسدادِ منی لانڈرنگ ایکٹ 2002 کی دفعات کے تحت  کی گئی ہے۔

ہندوستان میں کام کرنے والے ورچوئل ڈیجیٹل اثاثہ  جاتی خدمات فراہم کنندہ ادارے، خواہ وہ بیرونِ ملک قائم ہوں یا ہندوستان میں، اور ورچوئل ڈیجیٹل اثاثوں اور روایتی کرنسیوں کے تبادلے، ورچوئل ڈیجیٹل اثاثوں کی منتقلی، ان کی تحویل یا انتظام، یا ورچوئل ڈیجیٹل اثاثوں پر کنٹرول فراہم کرنے والے آلات وغیرہ جیسی سرگرمیوں میں مصروف ہوں، ان کے لیے مالیاتی انٹیلی جنس یونٹ-انڈیا کے پاس رپورٹنگ ادارے کے طور پر رجسٹر ہونا اور انسدادِ منی لانڈرنگ ایکٹ 2002 اور اس کے تحت وضع کردہ ضوابط میں مقرر کردہ تمام ذمہ داریوں کی تعمیل کرنا ضروری ہے۔ یہ ذمہ داریاں سرگرمیوں کی نوعیت کی بنیاد پر عائد ہوتی ہیں اور ان کا انحصار اس بات پر نہیں ہے کہ ہندوستان میں متعلقہ ادارے کی کوئی طبعی موجودگی ہے یا نہیں۔ اس ضابطے کے تحت ورچوئل ڈیجیٹل اثاثہ  جاتی خدمات فراہم کنندہ اداروں پر انسدادِ منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت رپورٹنگ، ریکارڈ محفوظ رکھنے اور دیگر ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، جن میں مالیاتی انٹیلی جنس یونٹ- انڈیا کے ساتھ رجسٹریشن بھی شامل ہے۔

عوام الناس کی حفاظت اور آگاہی کے لیے یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ کرپٹو مصنوعات اور این ایف ٹی غیر منظور شدہ ہیں اور ان میں بہت زیادہ خطرہ ہو سکتا ہے۔ ایسے لین دین سے ہونے والے کسی بھی نقصان کی صورت میں ممکن ہے کہ اس کے ازالے کا کوئی ضابطہ کار یا قانونی چارہ جوئی کا راستہ دستیاب نہ ہو۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔  م ش ع۔ع ن)

U. No. 3189


(ریلیز آئی ڈی: 2308200) وزیٹر کاؤنٹر : 6