کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بجلی کے شعبے کو سپلائی  کے لیے ریک لوڈنگ 6 ستمبر 2026 کو بڑھ کر 444 ریک تک پہنچی، یومیہ بنیاد پر مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 SEP 2026 10:12AM by PIB Delhi

بجلی کے شعبےکو سپلائی کے لیے کوئلے کی لوڈنگ میں گزشتہ چار روز کے دوران مسلسل اضافہ درج کیا گیا ہے۔ 3 ستمبر 2026 کو 370 ریک سے بڑھ کر 6 ستمبر 2026 کو یہ تعداد 444 ریک تک پہنچ گئی، یعنی یومیہ بنیاد پر مجموعی 74 ریک کا اضافہ ہوا۔ صرف 6 ستمبر 2026 کو ایک ہی دن میں 31 ریک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔یہ پیش رفت کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل)، اس کی ذیلی کمپنیوں، سنگارینی کولیریز کمپنی لمیٹڈ (ایس سی سی ایل) اور کیپٹیو مائن کے آپریٹروں کی جانب سے بجلی کے شعبے کو کوئلے کی فراہمی بڑھانے کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔

بجلی کے شعبے کے لیے ریک لوڈنگ میں روزانہ اضافے کا رجحان

چار روزہ مدت کے دوران بجلی کے شعبے کے لیے مجموعی ریک لوڈنگ میں بتدریج اضافہ دیکھا گیا:

  • 03.09.2026: 370 ریک/ یومیہ
  • 04.09.2026: 387 ریک/ یومیہ (گزشتہ روز کے مقابلے میں 17 ریک کا اضافہ)
  • 05.09.2026: 413 ریک/یومیہ (گزشتہ روز کے مقابلے میں 26 ریک کا اضافہ)
  • 06.09.2026: 444 ریک/یومیہ (گزشتہ روز کے مقابلے میں 31 ریک کا اضافہ)

اس طرح چار روزہ مدت کے دوران مجموعی طور پر 74 ریک یومیہ، یعنی تقریباً 20 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی، جبکہ 06.09.2026 کو لوڈنگ 444 ریک/ یومیہ تک پہنچ گئی۔

06.09.2026 کو کمپنی کے لحاظ سے اضافے کی تفصیل

تقریباً تمام کوئلہ پیدا کرنے والی کمپنیوں نے 06.09.2026 کو گزشتہ روز کے مقابلے میں ریک لوڈنگ میں بہتری درج کی:

  • ایم سی ایل نے ایک روزہ سب سے زیادہ بہتری درج کرتے ہوئے 12 ریک کا اضافہ کیا اور لوڈنگ 111 ریک/یومیہ تک پہنچ گئی۔
  • کیپٹیو بلاک لوڈنگ میں 6 ریک کا اضافہ ہوا اور یہ تعداد بڑھ کر 72 ریک/یومیہ ہوگئی۔
  • بی سی سی ایل نے 8 ریک کےاضافے کے ساتھ 25 ریک/یومیہ لوڈنگ درج کی۔
  • این سی ایل کی لوڈنگ میں 3 ریک کا اضافہ ہوا اور یہ 35 ریک/یومیہ ہوگئی، جبکہ پرائیویٹ واشیری (پی ڈبلیو) اور گڈز شیڈ کی لوڈنگ بھی 3 ریک بڑھ کر 42 ریک/یومیہ ہوگئی۔
  • سی سی ایل اور ایس ای سی ایل نے بھی بالترتیب 2 اور 1 ریک کا اضافہ درج کیا، جس کے بعد ان کی لوڈنگ بالترتیب 36 اور 46 ریک/یومیہ ہوگئی۔
  • ای سی ایل اور ڈبلیو سی ایل نے گزشتہ روز کی سطح برقرار رکھتے ہوئے بالترتیب 23 اور 29 ریک/یومیہ لوڈنگ درج کی۔

اس کے نتیجے میں 06.09.2026 کو سی آئی ایل سائیڈنگ کی مجموعی لوڈنگ بڑھ کر 305 ریک/یومیہ ہوگئی، جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 26 ریک زیادہ ہے۔

اہم بجلی گھروں کی  مسلسل نگرانی

ان اہم تھرمل بجلی گھروں کی تعداد پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے جہاں کوئلے کا ذخیرہ مقررہ  معمول کی ضرورت کے 25 فیصد سے بھی کم ہے۔ ان بجلی گھروں میں صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوئلے کی اضافی فراہمی کے اقدامات پہلے ہی کیے جا چکے ہیں۔

کوئلہ کی وزارت اور کول انڈیا لمیٹڈ بجلی کے شعبے کے لیے ریک لوڈنگ میں جاری اضافے کے رجحان کو برقرار رکھنے اور بجلی گھروں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔م ش ع ۔ع ن)

U. No. 3093


(ریلیز آئی ڈی: 2307295) وزیٹر کاؤنٹر : 10