وزارت دفاع
وزیر دفاع سری لنکا کا تین روزہ دورہ کریں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 SEP 2026 3:40PM by PIB Delhi
وزیرِ دفاع جناب راج ناتھ سنگھ 08 سے 10 ستمبر 2026 تک سری لنکا کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران، وزیرِ دفاع مختلف امور پر سری لنکا کی قیادت کے ساتھ مشاورت کریں گے اور کولمبو میں موجود بھارتی برادری سے بات چیت کریں گے۔ وہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کریں گے جس میں وزارتِ دفاع اور وزارتِ خارجہ کے سینئرافسران شامل ہوں گے۔
بھارت اور سری لنکا کے درمیان گہرے تہذیبی روابط اور ایک کثیر جہتی شراکت داری قائم ہے، جو علاقائی سلامتی، دفاع، معاشی و تجارتی تعاون اور مضبوط عوامی رشتوں پر استوار ہے۔ باہمی تعلقات کو اس وقت مزید تقویت حاصل ہوئی جب بھارت نے اقتصادی بحران کے دوران سری لنکا کی مدد کی اور 2025 میں سری لنکا میں آنے والے سمندری طوفان 'دیتواہ' کے بعد، سب سے پہلے امداد پہنچانے والے ممالک میں سے ایک کے طور پر اپنی خدمات پیش کیں۔ اس پہل قدمی نے 'ہمسائے کو اولیت' کی پالیسی کے تئیں بھارت کے مسلسل عزم اور وزیرِ اعظم نریندر مودی کے وژن 'مہاساگر' (خطوں میں سلامتی اور ترقی کے لیے باہمی اور جامع پیش رفت) پر زور کو نمایاں کیا۔
وزیرِ دفاع کا دورۂ سری لنکا دونوں ممالک کے مابین روایتی طور پر مضبوط اور دوستانہ باہمی تعلقات کو باہمی فائدے کے شعبوں میں مزید مستحکم کرے گا، جس میں ایک مضبوط بحری اور دفاعی شراکت داری بھی شامل ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3081
(ریلیز آئی ڈی: 2307172)
وزیٹر کاؤنٹر : 10