وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی کو اٹلی کی جنگ کے بعد کی تاریخ میں مسلسل سب سے طویل عرصے تک وزارتِ عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہنے پر مبارک باد پیش کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 SEP 2026 1:07PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی کو اٹلی کی جنگ کے بعد کی تاریخ میں مسلسل سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہنے پر مبارک باد پیش کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ سنگ میل اٹلی کے عوام کے ان کی قیادت پر اعتماد اور بھروسے کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی دوستی ہندوستان اور اٹلی کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے عوام کے لیے ایک خوش حال مستقبل کی تعمیر کی خاطر باہمی قریبی تعاون جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے آنے والے برسوں میں ان کی مسلسل کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا:

’’میری دوست وزیر اعظم میلونی کو اٹلی کی جنگ کے بعد کی تاریخ میں مسلسل سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہنے پر مبارک باد۔ یہ سنگ میل اٹلی کے عوام کے ان کی قیادت پر اعتماد اور بھروسے کی عکاسی کرتا ہے۔

ان کی دوستی ہندوستان اور اٹلی کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی رہی ہے اور میں اپنے ممالک کے عوام کے لیے ایک خوش حال مستقبل کی تعمیر کی خاطر باہمی قریبی تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہوں۔

آنے والے برسوں میں ان کی مسلسل کامیابی کے لیے میری نیک خواہشات۔

@GiorgiaMeloni ‘‘۔

 

 

******

 

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 3028

 


(ریلیز آئی ڈی: 2306705) وزیٹر کاؤنٹر : 8