سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب رام داس اٹھاولے نے میونسپل کارپوریشن دہلی کے نجف گڑھ زون میں کچرا چننے والے کارکنوں میں ’’نمستے‘‘ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کا افتتاح کیا؛ نئی دہلی میں منعقدہ تقریب کے دوران مستحقین میں آیوشمان کارڈ بھی تقسیم کیے گئے


مرکزی وزیر نے ملک کی صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت میں کچرا چننے والے کارکنوں کی انتھک خدمات کو سراہا؛ ان کے کام کے حالات بہتر بنانے اور فلاحی اسکیموں تک رسائی یقینی بنانے میں حکومت کے مکمل تعاون اور مسلسل حمایت کا یقین دلایا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 SEP 2026 9:02AM by PIB Delhi

مرکزی وزیرِ مملکت برائے سماجی انصاف و بااختیاری جناب رام داس اٹھاولے  نے قومی دارالحکومت میں ماتیا کے میونسپل کارپوریشن دہلی کے کمیونٹی ہال میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران میونسپل کارپوریشن دہلی کے نجف گڑھ زون کے کچرا چننے والے کارکنوں کے لیے ’’نمستے‘‘ کارڈ جاری کرنے کی تقریب کا افتتاح کیا۔

یہ تقریب قومی سطح پر مشینی صفائی کے نظام سے متعلق ’’نمستے‘‘ اسکیم کے تحت کچرا چننے والے کارکنوں کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ملک بھر میں صفائی کے کام سے وابستہ کارکنوں کے تحفظ، وقار اور سماجی و معاشی حیثیت کو بہتر بنانا ہے۔

’’نمستے‘‘ کارڈز کے ساتھ وزیرِ موصوف نے تقریب میں موجود کچرا چننے والے کارکنوں میں آیوشمان کارڈز بھی تقسیم کیے، جس کے ذریعے اس اہم افرادی قوت کو علاج معالجے کی سہولتوں سے متعلق فوائد فراہم کیے گئے۔

اپنے خطاب میں جناب اٹھاولے نے بھارتی شہروں کو صاف رکھنے میں کچرا چننے والے کارکنوں کی انتھک خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کا کام ملک کی صفائی ستھرائی اور عوامی صحت کی کوششوں کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کارکنوں کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے کام کے حالات بہتر بنانے اور فلاحی اسکیموں تک ان کی رسائی یقینی بنانے کے لیے مکمل تعاون اور مسلسل حمایت فراہم کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260904090336_9d41f6.jpg

جناب رام داس اٹھاولے تقریب میں موجود اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image002_20260904090342_72038c.jpg

نجف گڑھ زون سے 300 سے زائد کچرا چننے والے کارکنوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

قومی مشینی صفائی کے نظام سے متعلق کارروائی (نمستے)، حکومتِ ہند کی وزارتِ سماجی انصاف و بااختیاری کی مرکزی شعبے کی ایک اسکیم ہے، جس کا مقصد صفائی کے کام سے وابستہ کارکنوں، بشمول سیوریج اور سیپٹک ٹینک کی صفائی کرنے والے کارکنوں اور کچرا چننے والوں کے تحفظ، وقار اور سماجی و معاشی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

اس اسکیم کے تحت کارکنوں کی پیشہ ورانہ حفاظت، ان کی باقاعدہ شناخت اور سرکاری سطح پر تسلیم کیے جانے، علاج معالجے اور سماجی تحفظ سے متعلق سہولتوں تک رسائی، ہنر مندی کی ترقی اور خطرناک صفائی کے کاموں میں مشینوں کے استعمال پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس کا مقصد ملک بھر میں خطرناک دستی صفائی کے طریقوں کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-3020


(ریلیز آئی ڈی: 2306655) وزیٹر کاؤنٹر : 4