وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے ایک سنسکرت سبھا شیتم شیئر کیا، جس میں صلاحیتوں کے فروغ اور نکھار کے لئے موزوں ماحول، درست رہنمائی اور پرورش کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 SEP 2026 9:07AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک سنسکرت سبھاشیتم شیئر کیا، جس میں صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور انہیں عروج تک پہنچانے کے لیے موزوں ماحول، درست رہنمائی اور مناسب پرورش کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے ایکس پر لکھا:
’’جب حقیقی صلاحیت کو مثبت اور سازگار ماحول میسر آتا ہے تو اس سے حیرت انگیز توانائی کا اظہار ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں جہاں کوششوں کو کامیابی ملتی ہے، وہیں زندگی بھی بامقصد اور بامعنی بن جاتی ہے۔‘‘
पात्रविशेषे न्यस्तं गुणान्तरं व्रजति शिल्पमाधातुः।
जलमिव समुद्रशुक्तौ मुक्ताफलतां पयोदयस्य॥"
کسی شخص یا چیز کی قدر و عظمت کا انحصار بڑی حد تک اس ماحول اور رہنمائی پر ہوتا ہے جو اسے حاصل ہوتی ہے۔ جس طرح پانی کا ایک معمولی قطرہ سیپی میں داخل ہو کر ایک قیمتی موتی بن جاتا ہے، اسی طرح عام صلاحیتیں بھی صحیح مقام، مناسب تعاون اور سازگار پرورش میسر آنے پر غیر معمولی بن سکتی ہیں۔
***
ش ح – ظ الف – م ع
UR No. 2963
(ریلیز آئی ڈی: 2306183)
وزیٹر کاؤنٹر : 15