دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان ممبئی میں بینکوں اور ریاستی دیہی روزگار مشنوں کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی قیادت کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 SEP 2026 4:42PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی وزارت ’دین دیال انتودیا یوجنا۔ قومی دیہی روزی روٹی مشن‘ (ڈی اے وائی۔ این آر ایل ایم) نافذ کر رہی ہے، جو دیہی علاقوں میں کمیونٹی کی بنیاد پر ادارے قائم کرنے اور انہیں پائیدار روزگار کے ذرائع سے جوڑنے کے لیے حکومتِ ہند کے اہم پروگراموں میں سے ایک ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ دہائی کے دوران اس مشن کے تحت 10 کروڑ سے زیادہ دیہی خواتین کو 93 لاکھ سے زائد اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جیز) اور ان کی تنظیموں سے جوڑا گیا ہے۔ اس سفر میں بینکاری شعبہ ایک اہم شراکت دار رہا ہے۔ اب تک اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جیز) کو 13.67 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں اور ان قرضوں کی واپسی میں مسلسل مضبوط نظم و ضبط دیکھنے میں آیا ہے۔

ادارہ جاتی قرضوں کی اس مضبوط فراہمی سے بڑی تعداد میں اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جیز) کی خواتین ارکان کو اپنے روزگار سے متعلق کاروبار شروع کرنے اور انہیں وسعت دینے میں مدد ملی ہے، جس کے نتیجے میں 3.46 کروڑ خواتین ’لکھ پتی دیدی‘ بن چکی ہیں۔ ان میں سے بہت سے کاروبار اب ترقی کے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں اور نئے کاروباری منصوبے بھی مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔ ایسے میں مشن کی اگلی اہم ترجیح خواتین کی قیادت میں چلنے والے کاروباروں کو فروغ دینا، ان کی مالی وسائل تک رسائی مزید مضبوط بنانا اور انہیں پائیدار دیہی کاروباروں میں تبدیل ہونے کے لیے ضروری تعاون فراہم کرنا ہے۔

اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جیز) کو بینکوں سے جوڑنے اور انفرادی کاروبار کے لیے مالی اعانت فراہم کرنے کے موضوع پر بینکوں اور ریاستی دیہی روزی روٹی مشنوں (ایس آر ایل ایمز) کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس 3 ستمبر 2026 کو ممبئی میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس اجلاس کی صدارت زراعت اور کسانوں کی  بہبوداور دیہی ترقی کےمرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان کر رہے ہیں۔ اجلاس میں دیہی ترقی اور مواصلات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیمّاسانی، دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب کملیش پاسوان اور حکومتِ مہاراشٹر کے دیہی ترقی و پنچایتی راج کے معزز وزیر بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں بھارتی ریزرو بینک، محکمہ مالیاتی خدمات، سرکاری شعبے کے بینکوں، نجی شعبے کے بینکوں، علاقائی دیہی بینکوں، کوآپریٹو بینکوں، نابارڈ، پی ایف آر ڈی اے، مرکزی وزارتوں، ریاستی دیہی روزی روٹی مشنوں اور دیگر اہم متعلقہ اداروں کے اعلیٰ عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔

جائزہ اجلاس سے قبل زراعت اور کسانوں کی  بہبوداور دیہی ترقی کےمرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان ، اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جیز) سے وابستہ دیدیوں کے ساتھ تفصیلی تبادلۂ خیال کریں گے۔ ان میں کئی ’لکھ پتی دیدیاں‘ بھی شامل ہوں گی، جو دیہی علاقوں میں اپنے قائم شدہ کاروبار کامیابی سے چلا رہی ہیں۔

سرکاری اور نجی شعبے کے بینکوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز اور ایگزیکٹو ڈائریکٹرز، علاقائی دیہی بینکوں اور اعلیٰ سطحی کوآپریٹو بینکوں کے چیئرمین اور ریاستی دیہی روزی روٹی مشنوں کے چیف ایگزیکٹو افسران اب تک حاصل ہونے والی پیش رفت اور آئندہ کے لائحۂ عمل کے بارے میں اپنے اپنے خیالات پیش کریں گے۔ اجلاس میں بالخصوص انفرادی کاروباروں کے لیے قرضوں کے مجموعی حجم کو دوگنا کرنے، خود امدادی گروپوں کو دیے جانے والے قرض کی اوسط رقم بڑھانے، قرض کی منظوری اور رقم جاری کرنے میں لگنے والے وقت کو کم کرنے، دشوار گزار علاقوں سمیت باقی ماندہ خود امدادی گروپوں کو بھی قرض کی سہولت سے جوڑنے کی حکمتِ عملی اور ضلع سطح  کے مرکزی کوآپریٹو بینک (ڈی سی سی بی) اور بنیادی زرعی قرض سوسائٹی (پی اے سی ایس) کی سطح پر کوآپریٹو قرض نظام کے کردار کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

اجلاس میں ہونے والی بات چیت سے ’مالی شمولیت 2.0‘ کے وژن پر عمل درآمد کے لیے مستقبل کے لائحۂ عمل کی تشکیل میں مدد ملے گی۔ اس وژن کا مقصد دیہی بھارت میں خود امدادی گروپوں کو بروقت اور مناسب قرض کی سہولت فراہم کرنا، خواتین کی قیادت میں چلنے والے کاروباروں کے لیے مخصوص مالی معاونت یقینی بنانا اور اعلیٰ سطح کی مالی خدمات تک رسائی کو مزید توسیع کرنا ہے۔

******

 ش ح۔م م ع۔ص ج

Urdu No-2944


(ریلیز آئی ڈی: 2306012) وزیٹر کاؤنٹر : 9