مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
محکمۂ مواصلات نے شہریوں کو آئی ایم ای آئی میں ردوبدل اور مواصلاتی شناختی نمبروں کے غلط استعمال کے خلاف خبردار کیا
آئی ایم ای آئی میں ردوبدل اور مواصلاتی شناختی نمبروں کے غلط استعمال پر تین سال تک قید اور 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے؛ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے موبائل کنکشن اور موبائل آلات کی تصدیق اور حفاظت کے لیے سنچار ساتھی ویب پورٹل اور موبائل ایپ استعمال کریں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
31 AUG 2026 8:06PM by PIB Delhi
بھارت بھر میں موبائل رابطے اور رقمی خدمات کے تیزی سے پھیلاؤ کے ساتھ، مواصلاتی شناختی نمبروں، بشمول موبائل آلات کے بین الاقوامی موبائل آلاتی شناختی نمبر (آئی ایم ای آئی)، کے غلط استعمال کا معاملہ شدید تشویش کا باعث بن گیا ہے۔ اس طرح کا غلط استعمال شہریوں کی سلامتی کو متاثر کر سکتا ہے اور مواصلاتی نیٹ ورکوں کی سلامتی اور سالمیت کے لیے خطرات پیدا کر سکتا ہے۔ حکومتِ ہند نے مواصلاتی شناختی نمبروں میں ردوبدل اور ان کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے سخت قانونی دفعات نافذ کی ہیں۔
محکمۂ مواصلات (ڈی او ٹی) نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ آئی ایم ای آئی نمبروں میں ردوبدل کرنا یا غیر مجاز یا تبدیل شدہ مواصلاتی شناختی نمبروں والے آلات استعمال کرنا، ٹیلی مواصلات ایکٹ، 2023 اور اس کے تحت وضع کردہ قواعد کے مطابق قابلِ سزا جرم ہے۔
اہم قانونی دفعات
- ٹیلی مواصلات ایکٹ، 2023 میں مواصلاتی شناختی نمبروں میں ردوبدل کے خلاف سخت کارروائی کی گنجائش رکھی گئی ہے، جس میں موبائل ہینڈ سیٹس اور دیگر مواصلاتی آلات کے آئی ایم ای آئی نمبر بھی شامل ہیں۔
- دفعہ 42(3)(c) مواصلاتی شناختی نمبروں میں ردوبدل سے منع کرتی ہے۔ دفعہ 42(3)(e) دھوکہ دہی، فریب یا کسی دوسرے شخص کا روپ دھار کر صارف کی شناختی ماڈیول (ایس آئی ایم) یا مواصلاتی شناختی نمبر حاصل کرنے سے منع کرتی ہے۔
- خلاف ورزی کی صورت میں تین سال تک قید، 50 لاکھ روپے تک جرمانہ، یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ ایکٹ کی دفعہ 42(7) کے تحت قابل سماعت اور ناقابل ناقابلِ ضمانت ہیں۔ دفعہ 42(6) کے تحت ایسے جرائم کے ارتکاب میں مدد دینے یا انہیں فروغ دینے والے افراد بھی اسی سزا کے مستحق ہوں گے۔
شہری کن کاموں سے گریز کریں
محکمۂ مواصلات شہریوں کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ درج ذیل کاموں سے گریز کریں:
- ایسے موڈیم، ماڈیول، ایس آئی ایم باکس یا دیگر آلات کا استعمال، حصول یا جوڑ توڑ نہ کریں جن کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل یا قابلِ تغیر ہوں؛
- جعلی دستاویزات، دھوکہ دہی، فریب یا کسی دوسرے شخص کا روپ دھار کر ایس آئی ایم کارڈ حاصل نہ کریں؛
- اپنے نام پر حاصل کیے گئے ایس آئی ایم کارڈ کسی دوسرے شخص کو منتقل، فروخت یا حوالے نہ کریں، کیونکہ وہ ان کا غلط استعمال کر سکتا ہے؛ اور
- کالنگ لائن آئیڈنٹٹی (سی ایل آئی) یا دیگر مواصلاتی شناختی نمبروں میں تبدیلی کے لیے موبائل ایپلی کیشنز، ویب سائٹس یا کسی بھی دوسرے ذریعے کا استعمال نہ کریں۔
شہریوں کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ اپنے نام پر سِم کارڈ حاصل کرنے کے بعد اسے کسی دوسرے شخص کو عارضی طور پر استعمال کے لیے دینا، کرائے پر دینا یا کسی اور مقصد سے اس کے حوالے کرنا، اور اس سِم کارڈ کا سائبر فراڈ یا کسی دوسری غیر قانونی سرگرمی میں غلط استعمال ہونا، اصل صارف کے لیے بھی قانونی ذمہ داری کا باعث بن سکتا ہے۔
تبدیل شدہ آئی ایم ای آئی نمبروں والے آلات کا استعمال، دھوکا دہی کے ذریعے ایس آئی ایم کارڈ حاصل کرنا، یا ایسے افراد کو ایس آئی ایم کارڈ منتقل کرنا جو اس کا غلط استعمال کریں، سنگین قانونی نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔
سنچار ساتھی کے ذریعے تصدیق اور اطلاع رسانی
شہریوں کو ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور اپنے موبائل ہینڈ سیٹس کی تصدیق اور حفاظت کے لیے سنچار ساتھی کے تحت دستیاب رقمی سہولیات سے استفادہ کریں۔
موبائل ہینڈ سیٹ کی آئی ایم ای آئی تفصیلات سنچار ساتھی پلیٹ فارم کے ذریعے تصدیق کی جا سکتی ہیں۔ اس سہولت کے ذریعے شہری اپنے آلے سے متعلق برانڈ کا نام، ماڈل کا نام اور تیار کنندہ کی معلومات جیسی تفصیلات جانچ سکتے ہیں۔
حکومت نے مواصلاتی وسائل کے غلط استعمال کی روک تھام اور بھارت کے مواصلاتی نظام کے ماحول کی سلامتی اور تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں۔ شہری اپنے موبائل کنکشن اور آلات کی تصدیق اور حفاظت کے لیے سنچار ساتھی کے تحت دستیاب مختلف سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ٹیلی مواصلات ایکٹ، 2023 اور اس کے تحت وضع کردہ قواعد کی پابندی مواصلات سے متعلق دھوکہ دہی کی روک تھام، شہریوں کے تحفظ اور ایک محفوظ، پُرامن اور قابلِ اعتماد مواصلاتی ماحول کو یقینی بنانے کے لیے نہایت ضروری ہے۔
شہریوں کو ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ سنچار ساتھی پورٹل پر جائیں یا سنچار ساتھی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ اس پلیٹ فارم پر دستیاب شہریوں کے لیے مفید مختلف سہولیات سے استفادہ کیا جا سکے۔
اینڈرائیڈ کے لیے: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.dot.app.sancharsaathi
آئی او ایس کے لیے: https://apps.apple.com/app/sancharsaathi/id6739700695
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-2840
(ریلیز آئی ڈی: 2305248)
وزیٹر کاؤنٹر : 8