سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماویش اُتسو: ڈی این ٹی برادریوں کی شمولیت، بااختیاری اور ترقی کا جشن


یہ تقریب ایس ای ای ڈی اسکیم کے تحت کامیابی کی کہانیوں اور ڈی این ٹی کاریگروں کی روایتی مہارتوں، دستکاری اور مصنوعات کو اجاگر کرے گی

تقریب میں برادری کے تقریباً  700  افراد، رہنماؤں، کاریگروں اور مستفیدین کی شرکت متوقع

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 AUG 2026 5:12PM by PIB Delhi

محکمہ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کے تحت ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریوں کی ترقی و بہبود بورڈ (ڈی ڈبلیو بی ڈی این سی) کل قومی دارالحکومت میں بھیم ہال، ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر (ڈی اے آئی سی) میں ’’سماویش اُتسو‘‘ کا انعقاد کر رہا ہے۔

اس تقریب میں سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار اور سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کے وزیرِ مملکت جناب بی  ایل  ورما شرکت کریں گے۔ ڈی ڈبلیو بی ڈی این سی کے سینئر نمائندگان، جن میں اراکین جناب بھرت بھائی بابو بھائی پاٹنی اور جناب پروین شیواجی راؤ گھوگے بھی شامل ہیں، بھی تقریب میں موجود ہوں گے۔

تقریب میں ڈی این ٹی برادریوں کے تقریباً 700 افراد کی شرکت متوقع ہے، جن میں برادری کے رہنما، کاریگر اور مستفیدین شامل ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/aug/image001_20260831171244_c9eb13.jpg

 

یہ تقریب ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش (ڈی این ٹی) برادریوں کی شمولیت، بااختیاری اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا حصہ ہے۔

تقریب کے دوران ڈی این ٹی کاریگروں کے اسٹالز اور بھارت-ٹولِپ ہیریٹیج اسٹور قائم کیے جائیں گے۔ ڈی این ٹی برادریوں کی معاشی بااختیاری کی اسکیم (ایس ای ای ڈی) کے تحت کامیابی کی کہانیاں، نیز ان برادریوں سے تعلق رکھنے والے کاریگروں کی روایتی مہارتیں، دستکاری اور مصنوعات بھی تقریب کی نمایاں خصوصیات میں شامل ہوں گی۔

ڈی این ٹی برادریوں کی فلاح و بہبود کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے کیے گئے دیگر اقدامات کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

فلاح و بہبود اور ترقیاتی پروگراموں کے نفاذ کے لیے مرکزی حکومت نے 21 فروری 2019 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریوں کی ترقی و بہبود کےبورڈ (ڈی ڈبلیو بی ڈی این سی ) تشکیل دیا۔

بعد ازاں حکومت نے ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریوں کی معاشی بااختیاری کی اسکیم (ایس ای ای ڈی) شروع کی، جس کا مقصد تعلیم، صحت، روزگار اور رہائش کے شعبوں میں ڈی این ٹی برادریوں کی جامع فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔یہ اسکیم آٹھ ریاستوں—گجرات، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، راجستھان، اتر پردیش، ہریانہ، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش—میں نافذ کی جا رہی ہے، جہاں متعلقہ ریاستی حکومتوں کی جانب سے ڈی این ٹی سرٹیفکیٹ جاری کیے جا رہے ہیں۔

..................................................... ...................................................

) ش ح  – ت ف-    م الف)

U.No. 2824


(ریلیز آئی ڈی: 2305125) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil