وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے بھارت کی 7.8 فیصد جی ڈی پی شرح نمو کو سراہا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 AUG 2026 5:09PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی میں بھارت کی 7.8 فیصد جی ڈی پی شرحِ نمو کو ایک ’’عظیم کارنامہ‘‘ قرار دیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ کامیابی عالمی غیر یقینی صورتحال کے درمیان تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور سپلائی چین میں رکاوٹوں کے باوجود بھارتی عوام کی اجتماعی قوت اور لچک کی عکاسی کرتی ہے۔

جناب مودی نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا:

مالی سال 2026-27کی پہلی سہ ماہی کے دوران بھارت کی 7.8 فیصد کی شاندار جی ڈی پی شرحِ نمو ایک عظیم کارنامہ ہے۔

عالمی غیر یقینی صورتحال کے درمیان تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور سپلائی چین کے مسائل کے باوجود ہمارے عوام کی اجتماعی قوت نے بھارت کو ایسی شرحِ نمو حاصل کرنے کے قابل بنایا۔

’’مایوسی پھیلانے والوں کی پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں اور بھارت ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوا!‘‘

 

..................................................... ...................................................

 

 

) ش ح –ت ف-    م الف)

U.No. 2821

 


(ریلیز آئی ڈی: 2305089) وزیٹر کاؤنٹر : 6