وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے جمہوریۂ  آرمینیا کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 AUG 2026 3:57PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور جمہوریہ آرمینیا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب نیکول پاشینیان نے آج 26 ویں ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر کرغیز جمہوریہ کے بشکیک میں ملاقات کی ۔  اس سال جون میں آرمینیا میں عام انتخابات کے بعد وزیر اعظم پاشینیان کے دوبارہ  اپنے عہدے پرتقرری کے بعد وزیر اعظم مودی اور وزیر اعظم پاشینیان کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے ۔

وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم پاشینیان کو ان کی انتخابی جیت اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دفاع، معیشت، فارماسیوٹیکل، کان کنی، تعلیم اور ثقافت جیسے شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کی حالیہ توسیع پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا جو دونوں ممالک کے درمیان خصوصی گرمجوشی اور دوستی کی عکاسی کرتے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کی صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ وزرائے اعظم نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم پاشینیان نے وزیر اعظم مودی کو آرمینیا-آذربائیجان امن معاہدے کے نفاذ کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

*****

 

 

 ش ح۔م ح۔ج ا

Urdu No-2810


(ریلیز آئی ڈی: 2305031) وزیٹر کاؤنٹر : 7