وزارت دفاع
دفاع کے وزیر مملکت جوائنٹ وارفیئر اسٹڈیزمرکز کے دوسرے سالانہ ٹرائیڈنٹ لیکچر کا افتتاح کریں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
31 AUG 2026 1:12PM by PIB Delhi
دفاع کے وزیر مملکت جناب سنجے سیٹھ یکم ستمبر 2026 کو نئی دہلی کے مانیک شا سینٹر میں جوائنٹ وارفیئر اسٹڈیز کے مرکز (سی ای این جے او ڈبلیو ایس) کے دوسرے سالانہ ٹرائیڈنٹ لیکچر کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے دفاع ’قومی تعمیر میں اگلی نسل کی صلاحیتوں سے استفادہ‘ کے موضوع پر خصوصی خطاب کریں گے۔
جوائنٹ وارفیئر اسٹڈیز کے مرکز (سی ای این جے او ڈبلیو ایس) کی سالگرہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر یہ لیکچر’دفاعی افواج کے نقطۂ نظر سے قومی احیا‘ کے موضوع پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ پروگرام میں انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے سربراہ، چیئرمین چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سی ای این جے او ڈبلیو ایس کے چیئرمین ایئر مارشل تیجندر سنگھ ’مشترکہ کارروائی اور انضمام کے ابھرتے ہوئےاشکال‘کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے۔
لیفٹیننٹ جنرل راج شکلا (ریٹائرڈ)’سول ملٹری انضمام:قومی ترقی کی راہ‘کے موضوع پر خصوصی خطاب کریں گے، جبکہ بری فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین’دانشمندی سے جنگ لڑنا:کثیرجہتی کارروائیاں اور مشترکہ کارروائی کا تصور‘کے موضوع پر خصوصی خطاب کریں گے۔
اس لیکچر میں اعلیٰ سطح کی قیادت اور ممتاز ماہرین ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں گے، جہاں مشترکہ کارروائی اور انضمام، کثیرجہتی کارروائیوں، سول۔ملٹری انضمام اور قوم کی تعمیر میں مسلح افواج کے کردار جیسے اہم موضوعات پر غور و خوض کیا جائے گا۔
جوائنٹ وارفئر اسٹڈیز کامرکز (سی ای این جے او ڈبلیو ایس) 2007 میں ہیڈکوارٹرز انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے زیر اہتمام قائم کیا گیا تھا۔ یہ تینوں افواج پر مشتمل ایک تھنک ٹینک ہے، جو مشترکہ جنگی کارروائی، قومی سلامتی اور قومی طاقت کے استعمال سے متعلق امور پر تحقیق، تجزیے اور باخبر مباحثے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
*****
ش ح۔م م ع۔ش ا
Urdu No-2800
(ریلیز آئی ڈی: 2304918)
وزیٹر کاؤنٹر : 15