وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع نئی دہلی میں 16 ڈی پی ایس یوز کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 AUG 2026 1:09PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ یکم ستمبر 2026 کو نئی دہلی میں 16 دفاعی سرکاری شعبے کے اداروں (ڈی پی ایس یوز) کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ اس موقع پر مقامی سطح پر نئی ٹیکنالوجیز تیار کرنے اور برآمدات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا جائے گا۔ تقریب کے دوران سات ڈی پی ایس یوز :ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل)، مازگاؤں ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ (ایم ڈی ایل)، بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل)، بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ (بی ڈی ایل)، گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ (جی آر ایس ای)، بی ای ایم ایل اور مِڈھانی کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر مالی سال 2025-26 کے لیے حکومت کے حصص پر حاصل ہونے والے منافع کے چیک وزیر دفاع کو پیش کریں گے۔

اس موقع پر جناب راج ناتھ سنگھ چار کتابوں کی رونمائی بھی کریں گے، جن کے عنوانات ہیں: ’آتم نربھر ڈی پی ایس یوز  خود انحصاری کی جانب ڈی پی ایس یوز کا سفر‘؛ ’دشا‘دفاعی ٹیکنالوجیز اور جدید مینوفیکچرنگ کے عمل سے طلبہ کو عملی طور پر آگاہ کرنے کے لیے ڈی پی ایس یوز کی ایک پہل؛ ’ایچ اے ایل کا جدید کاری کا لائحۂ عمل‘؛ اور ’ایچ اے ایل کا اندرون ملک تیاری کا لائحۂ عمل‘۔

قابلِ ذکر ہے کہ مالی سال 26-2025 میں ڈی پی ایس یوز کی کارکردگی قابلِ ستائش رہی ہے۔ ان کا مجموعی کاروباری حجم 1.29 لاکھ کروڑ روپے رہا، جو مالی سال25-2024 کے مقابلے میں 15.4 فیصد زیادہ ہے۔ ڈی پی ایس یوز نے مالی سال 26-2025 میں مجموعی طور پر 23,136 کروڑ روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 15.6 فیصد اضافہ ہے۔ قابلِ ذکر طور پر، مالی سال 26-2025 میں ڈی پی ایس یوز کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 151.2 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

*****

 ش ح۔م م ع۔ش ا

Urdu No-2799


(ریلیز آئی ڈی: 2304908) وزیٹر کاؤنٹر : 17