وزارت خزانہ
ایس آئی ڈی بی آئی نے ایس آئی ڈی بی آئی-آر آر بی کے درمیان ایم ایس ایم ای کے لیے مشترکہ قرض فراہمی کے انتظام کو وسعت دینے کے موضوع پر علاقائی دیہی بینکوں کے سربراہان کی کانفرنس منعقد کی
ڈی ایف ایس کے سکریٹری نے ایس آئی ڈی بی آئی کی مہارت اور علاقائی دیہی بینکوں کے وسیع دیہی نیٹ ورک سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایم ایس ایم ای کو قرض کی فراہمی میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا
کانفرنس میں بھارت کے اگلی نسل کے مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کی معاونت اور ایم ایس ایم ای میں مالیاتی آگاہی بڑھانے میں علاقائی دیہی بینکوں کے کردار پر زور دیا گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 AUG 2026 12:25PM by PIB Delhi
بھارتی اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک (ایس آئی ڈی بی آئی) نے 25 اگست 2026 کو نئی دہلی میں ایس آئی ڈی بی آئی -آر آر بی ایم ایس ایم ای مشترکہ قرض فراہمی کے انتظام کو وسعت دینے کے موضوع پر علاقائی دیہی بینکوں (آر آر بی) کے سربراہان کی ایک کانفرنس منعقد کی۔ کانفرنس کی صدارت محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس) کے سکریٹری جناب سنجے لوہیا نے کی۔ اس میں ایس آئی ڈی بی آئی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) جناب منوج متل، ڈی ایف ایس، ایس آئی ڈی بی آئی اور نابارڈ کے اعلیٰ حکام اور تمام 28 علاقائی دیہی بینکوں کے چیئرمینوں نے شرکت کی۔
کانفرنس کے دوران ڈی ایف ایس کے سکریٹری نے دیہی اور نیم شہری علاقوں میں ایم ایس ایم ای کو قرض کی فراہمی میں بڑے پیمانے پر اضافے کی اہمیت پر زور دیا۔ مجوزہ انتظام میں ایس آئی ڈی بی آئی اور علاقائی دیہی بینکوں کی صلاحیتوں کو یکجا کیا جائے گا۔ ایس آئی ڈی بی آئی ایم ایس ایم ای کی قرض کی ضروریات کو سمجھتا ہے، جبکہ علاقائی دیہی بینکوں کی ملک کے چھوٹے شہروں اور دیہات تک وسیع رسائی ہے۔ علاقائی دیہی بینک ایم ایس ایم ای قرضوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنے قرضوں کے پورٹ فولیو کو متنوع بنانے کا ہدف بھی حاصل کر سکیں گے، جبکہ رول انجن پر مبنی قرض کی جانچ سے اثاثوں کے معیار کو بہتر رکھنے میں بھی مدد ملنے کی توقع ہے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایف ایس کے ایڈیشنل سکریٹری نے بڑی تعداد میں ایم ایس ایم ای تک مرکوز انداز میں رسائی حاصل کرنے کے لیے ایم ایس ایم ای کلسٹر کے اعداد و شمار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی دیہی بینکوں کو ملک کو اگلی نسل کا مینوفیکچرنگ مرکز بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور ایم ایس ایم ای میں مالیاتی آگاہی پھیلانے کے لیے ریاستی حکومتوں کی جانب سے منعقد کیے جانے والے روزگار میلوں میں بھی فعال طور پر حصہ لینا چاہیے۔ ڈی ایف ایس کے جوائنٹ سکریٹری نے تجویز دی کہ علاقائی دیہی بینک اپنی شاخوں کے لیے اس مشترکہ قرض فراہمی کے انتظام کے ذریعے ایم ایس ایم ای کو قرض دینا ایک اہم ہدف بنائیں۔ ایس آئی ڈی بی آئی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر نے علاقائی دیہی بینکوں سے بھی زور دے کر کہا کہ وہ آگے آئیں اور اس انتظام کو کامیاب بنائیں۔
ایس آئی ڈی بی آئی کی جانب سے تیار کردہ مشترکہ قرض فراہمی کے آغاز کا پلیٹ فارم ایک مکمل ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے، جو تیز رفتار اور کاغذ سے پاک قرض کے پورے عمل کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس کے نتیجے میں قرضوں کی جلد منظوری اور تقسیم ممکن ہوتی ہے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے درخواست پورٹل کے ذریعے تمام تفصیلات فراہم کیے جانے کے بعد انہیں بہت کم مدت میں اصولی منظوری کے بارے میں مطلع کر دیا جائے گا۔ ڈیجیٹل دستاویزات اور قرض کی تقسیم کا عمل بھی اس امر کو یقینی بناتا ہے کہ صارفین کو کسی بھی مرحلے پر بینک کی شاخ میں جانے کی ضرورت کے بغیر قرض کی رقم براہ راست ان کے کھاتوں میں موصول ہو۔ تین علاقائی دیہی بینکوں میں اس پروگرام کے آزمائشی نفاذ کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آنے کے بعد، اس مشترکہ قرض فراہمی پروگرام کو مزید علاقائی دیہی بینکوں تک وسعت دینے سے توقع ہے کہ قرض لینے والوں، خصوصاً دیہی اور نیم شہری علاقوں میں مائیکرو اور چھوٹے درجے کے کاروباری اداروں کی قرض کی ضروریات کو نمایاں طور پر پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
***
ش ح۔ ف ش ع
U: 2622
(ریلیز آئی ڈی: 2303467)
وزیٹر کاؤنٹر : 12