وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے   میلاد النبی کے موقع پر  عوام کو مبارکباد پیش کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 AUG 2026 10:01AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے میلاد النبی کے موقع پر عوام  کو مبارکباد پیش کی ہے۔

جناب مودی نے امید ظاہر کی کہ یہ موقع باہمی اتحاد اور یکجہتی کے جذبے کو مزید مضبوط کرے گا اور ہر طرف خوشیاں پھیلائے گا۔ انہوں نے یہ بھی خواہش ظاہر کی کہ رحم دلی اور معاشرے کی خدمت کا جذبہ ہمیشہ سب کی رہنمائی کرتا رہے۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:

’’عید مبارک!   میلاد النبی کے موقع پر دلی مبارکباد۔ مجھے امید ہے کہ یہ موقع ہمارے درمیان اتحاد و یکجہتی کو مزید فروغ دے گا اور ہر طرف خوشیاں پھیلائے گا۔ خدا کرے رحم دلی اور معاشرے کی خدمت کا جذبہ ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتا رہے۔‘‘

 

 

***

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

U : 2614


(ریلیز آئی ڈی: 2303454) وزیٹر کاؤنٹر : 8