وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا منتری نے مقامی دفاعی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے ڈی آر ڈی او کے تیار کردہ میزائل نظام سے متعلق ٹیکنالوجی، بھارتی دفاعی صنعت کو منتقل کرنے کی منظوری دےدی ہے

प्रविष्टि तिथि: 25 AUG 2026 1:02PM by PIB Delhi

دفاع کے شعبے میں خود کفالت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی جانب ایک اہم قدم  کے طور پر وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او کی جانب سے تیار کردہ تمام روایتی میزائل نظام سے متعلق ٹیکنالوجی کو ملک کے اندر پیداوار کے لیے بھارتی دفاعی صنعت کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ٹیکنالوجی کی یہ منتقلی دفاعی ماحولیاتی نظام میں ملکی صنعتوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے، جس کے تحت متعلقہ اہلیت، سرٹیفیکیشن اور ضابطہ جاتی تقاضوں کے مطابق ملکی صنعتیں مقامی سطح پر متعلقہ نظام کی تیاری کر سکیں گی۔

یہ پہل میزائل نظام  کی تیاری کے مرحلے سے صنعتی پیداوار کی جانب کامیاب منتقلی کو ممکن بنائے گی۔ اس سے جدید دفاعی نظام کی تیاری اور ترقی کے لیے بھارتی صنعت کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی ڈی آر ڈی او کی مسلسل کوششوں کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔ اس پہل کا مقصد ملکی پیداواری صلاحیتوں کو فروغ دینا، دفاعی صنعتی بنیاد کو مضبوط بنانا اور بھارت کی چھوٹی،بہت چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں سمیت دیگر ٹیکنالوجی سے متعلق دیگر شراکت داروں کے لیے سپلائی چین میں شرکت کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

اس پہل کا مقصد دفاعی آپریشنل صلاحیت میں اضافہ، درآمدات پر انحصار میں کمی اور ملکی سطح پر اضافی قدر میں اضافہ کرنا ہے، جبکہ بھارت کے دفاعی مینوفیکچرنگ شعبے کی ترقی کو بھی فروغ دینا ہے۔ ڈی آر ڈی او جدید دفاعی ٹیکنالوجیز کی منتقلی اور ان کے مؤثر استعمال میں بھارتی صنعت کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے اور ملک کی مقامی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے تئیں پُرعزم ہے۔

 

****

 

 

ش ح۔ش م ۔ ش ا

U. NO.: 2559

 


(रिलीज़ आईडी: 2303040) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Telugu , Kannada