وزارت خزانہ
آر بی آئی کی ڈالر-روپیہ تبادلہ سہولت نے بھارت میں غیر ملکی زرمبادلہ کی زبردست آمد کو یقینی بنایا، بینکوں نے 11 ہفتوں میں 73 بلین ڈالر جمع کیے
اسکیم کی کامیابی بھارت کے بینکنگ شعبے اور معیشت میں غیر مقیم بھارتیوں کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے
प्रविष्टि तिथि:
24 AUG 2026 7:53PM by PIB Delhi
ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے 8 جون 2026 کو ایف سی این آر (بی) ڈپازٹس، اوورسیز فارن کرنسی بارونگز (او ایف سی بی) اور ایکسٹرنل کمرشل بارونگز (ای سی بی) کے لیے شروع کی گئی خصوصی ڈالر-روپیہ فاریکس تبادلہ سہولت نے ملک میں غیر ملکی زرمبادلہ کی آمد میں بے مثال اضافہ کیا ہے، جس کے تحت 21 اگست 2026 تک مجموعی طور پر 73 ارب امریکی ڈالر کا غیر ملکی سرمایہ حاصل کیا گیا ہے۔ اس اسکیم میں صرف ایف سی این آر (بی) ڈپازٹس کا حصہ 65.40 ارب امریکی ڈالر رہا، جو اس اسکیم کے تئیں غیر مقیم بھارتیوں کے زبردست ردعمل کو ظاہر کرتا ہے۔
اس اسکیم کی کامیابی غیر مقیم بھارتیوں کی طاقت کو اجاگر کرتی ہے، جنہوں نے بھارتی بینکاری نظام پر اپنے اعتماد کا اعادہ کیا ہے اور ایک مرتبہ پھر بھارت کی ترقی کی داستان میں اپنی پائیدار معاشی اور جذباتی وابستگی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے ایف سی این آر (بی) ڈپازٹس میں اپنی بچتوں کو ایک ایسی رفتار سے منتقل کیا ہے جو مسلسل توقعات سے زیادہ رہی ہے۔
11 ہفتوں سے بھی کم وقت میں 73 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے کے بعد، جبکہ ابھی ایک ہفتہ باقی ہے، یہ مہم بھارت کی جانب سے غیر ملکی کرنسی اکٹھا کرنے کی اب تک کی سب سے بڑی اور تیز ترین مشق بن کر ابھری ہے۔ اس نے آر بی آئی کی 2013 کی ایف سی این آر (بی) تبادلہ اسکیم کی رفتار اور توسیع کو باآسانی پیچھے چھوڑ دیا ہے، جس نے تقریباً تین ماہ کے دوران لگ بھگ 26 ارب امریکی ڈالر جمع کیے تھے۔ اس اسکیم کو ملنے والا ردعمل اس قدر زبردست رہا ہے کہ آر بی آئی نے شیڈول سے پہلے ہی اپنا ہدف حاصل کرنے کے بعد، ایف سی این آر (بی) ونڈو کو بند کرنے کی تاریخ 30 ستمبر سے پہلے بڑھا کر 31 اگست 2026 کر دی ہے۔
غیر مقیم بھارتیوں کے بڑے پیمانے پر طویل مدتی ڈپازٹس اور تجارتی اداروں کی فنڈنگ کو مکمل طور پر آن ٹیپ (آسانی سے دستیاب) بنیادوں پر محفوظ بنا کر، حکومتِ ہند نے انتہائی کم لاگت اور اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ اپنے بیرونی مالیاتی ذخائر کو مضبوط کر لیا ہے۔ یہ شاندار ردعمل اس حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارتی معیشت، عالمی مالیاتی منظر نامے میں بے شمار چنوتیوں کے باوجود، مسلسل مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2539
(रिलीज़ आईडी: 2302897)
आगंतुक पटल : 9