وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

سال 2025 بیچ کے زیر تربیت آئی ایف ایس افسران  نے وزیر اعظم سے ملاقات کی


وزیر اعظم نے نوجوان سفارتکاروں سے اُن ممالک میں زمینی سطح پر مضبوط رابطہ قائم کرنے  اور مقامی برادریوں کے ساتھ بھارت کے رشتے مضبوط کرنے پر زور دیا جہاں ان کی پوسٹنگ ہونی ہے

وزیر اعظم نے زیر تربیت افسران سے دنیا کے ساتھ بھارت کے اقتصادی تعلقات کے لیے ’تبدیلی کے محرک‘ کے طور پر کام کرنے کی اپیل کی

وزیر اعظم نے  بھارتی مشنوں کی ڈیجیٹل حاضری کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا

وزیر اعظم نے زیر تربیت افسران سے، بھارت کی تہذیبی، ثقافتی اور جغرافیائی قوت کا مظاہرہ کرکے ملک کو مزید پرکشش عالمی سیاحتی مقام بنانے کی سمت میں کام کرنے کی اپیل کی

प्रविष्टि तिथि: 24 AUG 2026 7:13PM by PIB Delhi

انڈین فارن سروس (آئی ایف ایس) کے 2025 بیچ کے زیرِ تربیت افسران نے آج 'سیوا تیرتھ' میں وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس گروپ میں 50 زیرِ تربیت آئی ایف ایس افسران شامل تھے جن کا تعلق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں سے ہے۔

گفتگو کے دوران، وزیراعظم نے نوجوان سفارت کاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی تعیناتی کے ممالک میں زمینی سطح پر مضبوط روابط قائم کریں اور مقامی برادریوں کے ساتھ بھارت کے تعلقات کو مضبوط کریں۔ انہوں نے اس بات پر اصرار کیا کہ بھارتی سفارتی مشنوں کو نہ صرف حکومتوں اور اداروں بلکہ کمیونٹی کی سطح پر عوام کے ساتھ بھی معنی خیز تعلقات کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے زیرِ تربیت افسران کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ روایتی سفارتی حلقوں سے آگے بڑھ کر اپنے نیٹ ورک کو وسعت دیں اور عوام کے ساتھ روابط کو مزید گہرا کریں۔ وزیراعظم نے ان سے اپیل کی کہ وہ بھارت کی تہذیبی طاقت کو ٹیکنالوجی، جدت طرازی اور موثر مواصلات کے ساتھ جوڑیں تاکہ عالمی سطح پر بھارت کے روابط کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

وزیراعظم نے زیرِ تربیت افسران پر زور دیا کہ وہ دنیا کے ساتھ بھارت کے معاشی روابط کو تیز کرنے کے لیے 'تبدیلی کے محرک' کے طور پر کام کریں۔ انہوں نے بھارتی سفارتی مشنوں کی ڈیجیٹل موجودگی کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی اصرار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ اکثر داخلی دروازہ ہوتی ہے جس کے ذریعے لوگ کسی ادارے سے رابطہ کرتے ہیں، اور انہوں نے قونصلر اور دیگر خدمات کی فراہمی کو مزید آسان، فوری جوابدہ اور عوامی مرکز بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیا۔

وزیراعظم نے زیرِ تربیت افسران سے اپیل کی کہ وہ بھارت کی تہذیبی، ثقافتی اور جغرافیائی خصوصیات کو اجاگر کر کے اسے عالمی سیاحت کے لیے ایک مزید پرکشش مقام بنانے کی سمت میں کام کریں۔ انہوں نے دنیا بھر کے نوجوانوں میں بھارت کے تئیں دلچسپی پیدا کرنے کے لیے 'بھارت کو جانیے' کوئز سے مستفید ہونے کی تجویز دی اور ایسے اقدامات کو مزید پرکشش بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت اور گیمنگ کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی۔

زیرِ تربیت افسران نے تربیت اور 'بھارت درشن' کے اپنے تجربات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دنیا کے ساتھ بھارت کے تہذیبی اور ثقافتی روابط کو سمجھنے کی اہمیت پر بھی بات کی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2538


(रिलीज़ आईडी: 2302886) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Malayalam , Marathi , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Kannada , Assamese , English , Telugu