وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

جاپان کے وزیر دفاع نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی



وزیر اعظم مودی نے جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائچی کے حالیہ دورۂ بھارت کے دوران ہونے والی مفید اور نتیجہ خیز بات چیت کو یاد کیا

وزیراعظم نے ’میک اِن انڈیا‘کے تحت دفاعی شعبے میں مشترکہ ترقی اور مشترکہ پیداوارکے لیے جاپانی کمپنیوں کے بھارتی کمپنیوں اور اسٹارٹ اَپس کے ساتھ شراکت داری کے مواقع کو بھی اجاگر کیا

प्रविष्टि तिथि: 20 AUG 2026 9:08PM by PIB Delhi

جاپان کے وزیردفاع شِنجیرو کوئزومی، جو بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں، نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے جولائی 2026 میں منعقدہ 16ویں بھارت-جاپان سالانہ سربراہی اجلاس کے لیے جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائچی کے حالیہ دورۂ بھارت کے دوران ہونے والی تفصیلی بات چیت کو یاد کیا اور بھارت اور جاپان کے درمیان دفاعی تعاون میں مسلسل پیش رفت کو سراہا۔

وزیر اعظم نے بھارت اور جاپان کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے وژن کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہند-بحرالکاہل خطے اور دیگر شعبوں میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ میں بھارت-جاپان دفاعی اور سلامتی کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے دفاعی شعبے میں جاپان کے لیے بھارتی کمپنیوں اور اسٹارٹ اَپس کے ساتھ شراکت داری خصوصاً میک اِن انڈیاکے تحت دفاعی سازوسامان کی مشترکہ ترقی اور مشترکہ پیداوار کے مواقع کو اجاگر کیا۔

وزیر دفاع کوئزومی نے وزیر اعظم کو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا اور بھارت کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے جاپان کی حکومت کے مسلسل عزم کا اعادہ کیا۔

***

ش ح ۔م ش۔ع ن

U. No.2412


(रिलीज़ आईडी: 2301871) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Assamese , Malayalam , English , Marathi , हिन्दी , Manipuri , Bengali , Punjabi , Gujarati , Odia , Telugu