محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت کی دیکھ بھال اور طبی تعلیم کے لیے ای ایس آئی سی کا غیر متزلزل عزم،وکست بھارت بنانے کی جانب پیش رفت کو تقویت دے رہا ہے


ای ایس آئی سی نے اپنے طبی اداروں کے ذریعے ملک کو 4,961 ڈاکٹر فراہم کیے ہیں، جن میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت بیمہ شدہ ورکروں کے 1,682 اہل خانہ بھی شامل ہیں

प्रविष्टि तिथि: 20 AUG 2026 4:22PM by PIB Delhi

وکست بھارت کی تعمیر کی جانب سفر میں ورکروں کے لیے سماجی تحفظ کی فراہمی ایک صحت مند، مضبوط اور محفوظ ملک کی تشکیل کے لیے ناگزیر ہے۔ بھارت کے ورکرس ملک کی ترقی کے حقیقی معمار ہیں اور ان کی فلاح و بہبود، وقار اور صحت و سلامتی کو یقینی بنانا ملازمین کی ریاستی بیمہ کارپوریشن (ای ایس آئی سی) کے مشن کا ہمیشہ سے بنیادی محور رہا ہے۔ اس عزم کی عکاسی نقد مراعات اور معیاری طبی خدمات کی فراہمی سے ہوتی ہے، جس کے لیے ای ایس آئی سی کے پاس 169 اسپتالوں، 1,603 ڈسپنسریوں، 17 طبی کالجوں، 2 ڈینٹل کالجوں اور 3 پیرا میڈیکل کالجوں پر مشتمل وسیع طبی ڈھانچہ موجود ہے۔ اس نظام کو 65 علاقائی/ذیلی علاقائی دفاتر، 612 شاخ دفاتر اور 117 ڈسپنسری کے ساتھ برانچ دفاتر کی معاونت حاصل ہے۔اس وقت ملک کے کل 787 اضلاع میں سے 728 اضلاع میں ای ایس آئی اسکیم نافذ ہے۔ طبی اور سماجی تحفظ کی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ، ای ایس آئی سی طبی تعلیم کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کر رہا ہے، جس میں مہارت، خدمات کی فراہمی اور ہمدردی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ملک کے 75,000 نئی میڈیکل سیٹ پیدا کرنے کےاُمنگوں سے بھر پور ہدف کی طرف پیش قدمی کے دوران، ای ایس آئی سی ملک کے نوجوان طلبہ کے لیے طبی تعلیم کے مواقع کو وسیع کرنے کے مقصد سے اپنے طبی تعلیمی ڈھانچے کو مسلسل وسعت دے کر اس ہدف میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ آج ملک بھر میں ای ایس آئی سی کے 17 میڈیکل  کالج فعال ہیں، جہاں گریجویٹ سطح کے کورسز کے تحت 1,550 ایم بی بی ایس سیٹیں اور پوسٹ گریجویٹ سطح پر 559 ایم ڈی/ایم ایس، 182 ڈی این بی، 17 ڈی آر این بی، 31 ڈی ایم/ایم۔ایم سی ایچ اور 10 پی ایچ ڈی سیٹیں دستیاب ہیں۔

اس کے علاوہ، ریاستی حکومت کے زیر انتظام 3 میڈیکل کالجز مزید 330 ایم بی بی ایس سیٹیں میں اپنا تعاون دے رہے ہیں۔ مزید برآں، ای ایس آئی سی کے 2 ڈینٹل کالجوں میں 124 سیٹس، 2 نرسنگ کالجوں میں بی ایس سی نرسنگ کی 120 سیٹیں اور 3 پیرا میڈیکل کالجوں میں 292 سیٹس دستیاب ہیں، جہاں وہ طلبہ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں جو میڈیکل سائنسز کے ذریعے معاشرے کی خدمت کرنے کے خواہش مند ہیں۔مزید میڈیکل کالج بھی پائپ لائن میں ہیں، جس کے باعث ای ایس آئی سی معیاری طبی تعلیم تک رسائی کو مزید وسعت دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اس سے بے شمار نوجوانوں کے لیے مواقع کے دروازے کھلیں گے جو ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھتے ہیں، خواہ ان کا تعلق کسی بھی معاشی یا سماجی پس منظر سے ہو۔

‘بیمہ شدہ افراد کے بچوں کے کوٹے’ کے تحت ای ایس آئی اسکیم میں شامل کارکنوں کے بچوں کے لیے ای ایس آئی سی کے زیرِ انتظام تمام طبی تعلیمی اداروں میں سیٹیں مخصوص کی گئی ہیں۔ ای ایس آئی سی کے زیرِ انتظام تمام طبی تعلیمی اداروں میں ’بیمہ شدہ افراد کے بچوں کے کوٹے‘ کے تحت تقریباً 880 سیٹیں مخصوص ہیں، جن میں تقریباً 700 سیٹیں ایم بی بی ایس کورس کے لیے اور باقی سیٹیں بی ڈی ایس، بی ایس سی نرسنگ اور پیرا میڈیکل/متعلقہ ہیلتھ سائنسز کے کورسز کے لیے ہیں۔یہ اقدام بھارت کی افرادی قوت کے تئیں ای ایس آئی سی کے عزم کا اظہار ہے، کیونکہ ان ورکرووں کی سخت محنت ملک کی ترقی کی بنیاد ہے۔ اس کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ان کے بچے اپنے خوابوں کو پورا کرنے، کامیاب پیشہ ورانہ مستقبل تعمیر کرنے اور ملک کے مستقبل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے بااختیار بن سکیں۔

اب تک ای ایس آئی سی نے اپنے میڈیکل کالجوں کے ذریعے ملک کو 4,961 ڈاکٹر فراہم کیے ہیں، جن میں سے 1,682 ای ایس آئی اسکیم کے تحت شامل ورکروں کے بچے ہیں۔ پوسٹ گریجویٹ سطح پر 1,200 سے زائد طلبہ اپنی تعلیم مکمل کر چکے ہیں، جس سے ملک میں ماہر ڈاکٹروں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

جیسے جیسے ملک 2047 تک وکست بھارت بننے کے اپنے ہدف کی جانب آگے بڑھ رہا ہے، ای ایس آئی سی کارکنوں اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے جامع سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کے اپنے مشن کے لیے پُرعزم ہے۔ ساتھ ہی،یہ ادارہ مستقبل کے طبی ماہرین کی تیاری اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک صحت مند اور مضبوط بھارت کی تعمیر میں بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

  1. انڈرگریجویٹ طلبا

 

نمبر شمار

میڈیکل کالج

انڈرگریجویٹ طلبا کی کل تعداد

بیمہ شدہ افراد کے بچے

1

جوکا

800

416

2

راجاجی نگر

975

367

3

کے کے نگر

933

163

4

صنعت نگر

616

235

5

فرید آباد

725

210

6

گلبرگہ

912

291

 

کل

4961

1682

 

  1. پوسٹ گریجویٹ طلباء

نمبر شمار

کالج کا نام

کل پی جی طلباء

  1.  

اندھیری

79

  1.  

بسیداپور

185

  1.  

فرید آباد

91

  1.  

گلبرگہ

12

  1.  

جوکا

143

  1.  

کے کے نگر

155

  1.  

راجاجی نگر

513

  1.  

صنعت نگر

89

 

کل

1267

 

******

ش ح۔م ع۔اش ق

U. No. 2376


(रिलीज़ आईडी: 2301640) आगंतुक पटल : 2
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Bengali , English , हिन्दी , Gujarati