وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دولت مشترکہ کھیل 2026 میں طلائی تمغہ جیتنے پر ویٹ لفٹر میرابائی چانو کو مبارکباد دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 JUL 2026 9:40PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دولت مشترکہ کھیل 2026 میں خواتین کے 48 کلوگرام زمرے میں طلائی تمغہ جیتنے پر ویٹ لفٹر میرابائی چانو کو مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ میرابائی چانو نے ایک بار پھر اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا ہے۔ جناب مودی نے اس بات کا ذکر کیا کہ دولت مشترکہ کھیلوں میں مسلسل طلائی تمغے جیتنے اور اپنے نام مجموعی طور پر چار دولت مشترکہ تمغے کرکے وہ ہر ہندوستانی کے لیے ایک تحریک بنی ہوئی ہیں۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ان کی مستقبل کی تمام کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا:
’’ہندوستانی ویٹ لفٹنگ میں ایک اور شاندار باب!
باصلاحیت میرابائی چانو نے 48 کلوگرام زمرے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر دولت مشترکہ کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور طلائی تمغہ جیتا۔ دولت مشترکہ کھیلوں میں مسلسل طلائی تمغےجیتنے اور اپنے نام مجموعی طور پر چار دولت مشترکہ تمغے کرنے کے ساتھ وہ ہر ہندوستانی کے لیے ایک باعث تحریک ہیں۔ انہیں دلی مبارکباد! ان کو مستقبل کی تمام کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔‘‘
#CWG2026
@mirabai_chanu”
**** *****
UR-2359
(ش ح۔ م ع ن ۔ م ش)
(ریلیز آئی ڈی: 2301457)
وزیٹر کاؤنٹر : 20
یہ ریلیز پڑھیں:
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam
,
Odia
,
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil