بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ایم ایس ایم ای کی وزارت نے آئی آئی ٹی مدراس میں ’’ڈیجیٹل تجارت کے ذریعے ایم ایس ایم ایز کو مقامی سے عالمی سطح تک لے جانے کے قابل بنانے‘‘ کے موضوع پر قومی سیمینار کا انعقاد کیا
ڈی جی ایف ٹی، ای سی جی سی، ایکزم بینک اور ڈیجیٹل کامرس ایکو سسٹم کے ماہرین نے ایم ایس ایم ایز کے ساتھ عملی تجربات اور مفید معلومات شیئر کیں
प्रविष्टि तिथि:
20 AUG 2026 10:54AM by PIB Delhi
حکومت ہند کی بہت چھوٹی،چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی ترقی کی وزارت اور سہولت کار محکمے کے دفتر ، چنئی کے ذریعے 18 اگست کو آئی آئی ٹی مدراس، چنئی میں ’’فرام لوکل ٹو گلوبل: ڈیجیٹل کامرس کے ذریعے برآمد کے لیے تیار ایم ایس ایم ایز کو بااختیار بنانا‘‘ کے موضوع پر ایک قومی سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس سیمینار کا اہتمام آئی آئی ٹی مدراس کے انٹرپرینیورشپ شعبے کے اشتراک سے کیا گیا۔

اس سیمینار میں ایم ایس ایم ایز، کاروباری افراد، طلبہ، پالیسی سازوں، مالیاتی اداروں، برآمدی نظام سے وابستہ متعلقہ فریقوں اور ڈیجیٹل کامرس کے ماہرین نے شرکت کی، تاکہ ایم ایس ایم ایز کو قومی اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنے کے لیے عملی راستے تلاش کیے جا سکیں۔
افتتاحی اجلاس سے حکومت تمل ناڈو کے ایم ایس ایم ای محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب پروین یادو نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ڈیجیٹل تجارت جغرافیائی حدود سے بالاتر ہو کر ایم ایس ایم ایز کی عالمی منڈیوں تک رسائی کے طریقے کو تبدیل کر رہی ہے۔ انہوں نے ایم ایس ایم ایز کی عالمی مسابقتی صلاحیت کو تیز رفتاری سے بڑھانے کے لیے ایسا سازگار ماحول تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا، جس میں مرکز اور ریاست کے درمیان بہتر تال میل پیداہو۔
آئی آئی ٹی مدراس کے ڈین، آئی سی اینڈ ایس آر، پروفیسر منو سنتھانم نے اپنے خصوصی خطاب میں ایم ایس ایم ایز کو نئی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز تیار کرنے اور اپنی مسابقتی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے جدت طرازی اور تعلیمی اداروں و صنعت کے درمیان تعاون کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔
کونسل آف اسٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اینڈ انویسٹمنٹ کارپوریشن آف انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل جناب ہنس راج ورما نے بھی خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں میں مسابقتی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے معیار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے ایم ایس ایم ایز کی رسائی کو وسیع کرنے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
جناب دھیالن، ڈائریکٹر و سربراہ، ایم ایس ایم ای ڈی ایف او چنئی نے کلیدی خطاب کیا اور معزز مہمانوں کو اعزاز سے نوازا۔ محترمہ ریشما راجیوَن، ڈپٹی ڈائریکٹر، ایم ایس ایم ای ڈی ایف او چنئی نے استقبالیہ کلمات پیش کیے اور سیمینار کے اغراض و مقاصد کو واضح کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایم ایس ایم ایز کو ملکی منڈیوں سے نکل کر عالمی مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری تعاون فراہم کیا جانا چاہیے۔
سیمینار میں بین الاقوامی تجارت کے بدلتے ہوئے منظرنامے اور ایم ایس ایم ایز کو جغرافیائی حدود سے باہر صارفین تک رسائی حاصل کرنے کے قابل بنانے میں ڈیجیٹل تجارت، ٹیکنالوجی، جدت طرازی اور منڈیوں سے روابط کے بڑھتے ہوئے کردار پر توجہ مرکوز کی گئی۔

تکنیکی اجلاس میں ڈی جی ایف ٹی، ایکزم بینک، ای سی جی سی، آئی آئی ٹی مدراس اور برآمدات و ای کامرس سے متعلق مشاورتی شعبوں کے ماہرین اور افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے برآمدی طریقۂ کار، تجارتی مالیات، برآمدی خطرات میں کمی، منڈیوں کی شناخت، بین الاقوامی ادائیگیوں، ضابطوں کی پابندی، ڈیجیٹل آن بورڈنگ اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے ای کامرس سے فائدہ اٹھانے کے مواقع کے حوالے سے ایم ایس ایم ایز کو عملی معلومات فراہم کیں۔
یہ تبادلہ خیال حکومت کی جانب سے ایم ایس ایم ایز کی منڈیوں تک رسائی کو مسلسل مضبوط بنانے کی کوششوں کے تناظر میں خاص طور پر اہمیت کے حامل رہے۔ وزارت ایم ایس ایم ای کی سرکاری خرید اور فروخت میں مدد ’’پروکیورمنٹ اینڈ مارکیٹنگ سپورٹ‘‘ (پی ایم ایس) اسکیم میں صلاحیت سازی کے اقدامات کے تحت قومی ورکشاپس اور سیمینارز کو ایک مخصوص جزو کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جس کا مقصد ایم ایس ایم ایز میں منڈیوں تک رسائی، پیکیجنگ، درآمد و برآمد کے طریقۂ کار، ای کامرس پلیٹ فارمز اور اپنی منڈیوں کو وسعت دینے سے متعلق دیگر اہم پیش رفتوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور انہیں معلومات فراہم کرنا ہے۔ چنئی میں منعقدہ قومی سیمینار اسی جزو کے تحت منعقد کیا گیا، جس کے ذریعے ایم ایس ایم ایز کو ماہرین سے براہِ راست استفادہ کرنے اور ڈیجیٹل تجارت و برآمدی تیاری سے متعلق عملی معلومات حاصل کرنے کا موقع فراہم ہوا۔
سیمینار نے طلبہ اور کاروباری میدان میں قدم رکھنے کے خواہش مند افراد کو بھی ڈیجیٹل تجارت، کاروبار اور بین الاقوامی منڈیوں میں پیدا ہونے والے نئے مواقع کو سمجھنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا۔
پروگرام کا اختتام اظہارِ تشکر کے ساتھ ہوا، جس میں معزز مہمانوں، مقررین، ماہرین، پینل کے اراکین، شرکت کرنے والے ایم ایس ایم ایز، طلبہ، شراکت دار اداروں اور منتظمین کی ٹیم کی خدمات اور تعاون کو سراہا گیا۔

یہ اقدام وزارت ایم ایس ایم ای کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ایم ایس ایم ایز کے لیے منڈیوں تک رسائی، ڈیجیٹل ذرائع کو اپنانے، برآمدی تیاری اور رہنمائی و معاونت کو مسلسل مضبوط بنایا جائے، تاکہ بھارتی کاروباری اداروں کو ’’فرام لوکل ٹو گلوبل‘‘تک لے جانے کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں مدد مل سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ش ب ۔ع ن)
U. No. 2354
(रिलीज़ आईडी: 2301439)
आगंतुक पटल : 7