وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

یووا سنگم کے ساتویں مرحلے کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 اگست 2026 تک بڑھا دی گئی

प्रविष्टि तिथि: 19 AUG 2026 6:58PM by PIB Delhi

محکمہ برائے اعلیٰ تعلیم، وزارتِ تعلیم نے یووا سنگم کے ساتویں مرحلے کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 اگست 2026 تک بڑھا دی ہے۔ اس توسیع سے ملک بھر کے اہل نوجوانوں کو اس منفرد نوجوانوں کے تبادلے کے پروگرام میں رجسٹر ہونے اور حصہ لینے کا ایک اضافی موقع فراہم ہوگا۔

18 سے 30 سال کی عمر کے دل چسپی رکھنے والے نوجوان، بشمول اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلبہ، این ایس ایس/این وائی کے ایس کے رضاکار اور نوجوان پیشہ ور افراد، سرکاری یووا سنگم پورٹل https://ebsb.aicte-india.org کے ذریعے رجسٹر کر سکتے ہیں۔ یووا سنگم مرحلہ ہفتم کے لیے رجسٹر کرنے کی پہلے آخری تاریخ 18 اگست 2026 تھی۔

یووا سنگم مرحلہ ہفتم کے لیے 20 اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای آئی) کو، جن میں آئی آئی ٹیز، آئی آئی ایمز، سینٹرل یونیورسٹیاں اور این آئی ٹیز شامل ہیں، تبادلے کے پروگرام کی میزبانی اور سہولت کاری کے لیے نوڈل اداروں کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ منتخب شرکا اپنے جوڑے والے ریاستوں/یونین علاقوں کے لیے پانچ سے سات روزہ تعلیمی اور ثقافتی دورے (سفر کے دنوں کو چھوڑ کر) کریں گے۔ ان دوروں کے دوران، شرکا کو مقامی روایات، تعلیمی اداروں، حکم رانی کے اقدامات، جدت طرازی کے ایکو سسٹمز، صنعتوں، ورثہ کے مقامات اور معاشرتی زندگی کا براہِ راست تجربہ حاصل ہوگا۔

یووا سنگم مرحلہ ہفتم کے لیے ریاستوں/یونین علاقوں کا جوڑا

نمبر شمار

ریاست/یونین علاقہ

جوڑا ہوا اعلیٰ تعلیمی ادارہ

جوڑی والی ریاست/یونین علاقہ

جوڑا ہوا اعلیٰ تعلیمی ادارہ

1.

اتر پردیش

بی ایچ یو وارانسی

کیرالام

آئی آئی ٹی پالکاڈ

2.

مدھیہ پردیش

ایس پی اے بھوپال

کرناٹک

سی یو کرناٹک

3.

آسام

آئی آئی ٹی گوہاٹی

تلنگانہ

سی یو حیدرآباد

4.

گوا

این آئی ٹی گوا

میزورم

سی یو میزورم

5.

راجستھان

آئی آئی ٹی جودھ پور

سکم

سکم یونیورسٹی

6.

جموں و کشمیر، لداخ

این آئی ٹی سری نگر

مہاراشٹر

آئی آئی ٹی بمبئی

7.

مغربی بنگال

آئی آئی ٹی کھڑگپور

اتراکھنڈ

ایچ بی این یو، سری نگر

8.

چنڈی گڑھ

آئی آئی ایس ای آر موہالی

گجرات

سی یو گجرات

9.

ہماچل پردیش

این آئی ٹی ہمیرپور

اڑیسہ

آئی آئی ایم سنبل پور

10.

دہلی

دہلی یونیورسٹی

تامل ناڈو

سی یو تامل ناڈو

یووا سنگم ایک بھارت شریشٹھ بھارت (ای بی ایس بی) اقدام کے تحت ایک پرچم بردار نوجوانوں کے تبادلے کا پروگرام ہے، جس کا مقصد مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نوجوان شہریوں کے درمیان جذباتی رشتوں کو مضبوط کرنا اور باہمی سمجھ کو فروغ دینا ہے۔ یہ اقدام جوڑی والی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان منظم دوروں کی سہولت فراہم کر کے ”تنوع میں اتحاد“ کے جذبے کو فروغ دیتا ہے، جس سے شرکا کو بھارت کی ثقافتی، لسانی، تعلیمی اور ترقیاتی تنوع کا تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔

یہ پروگرام پانچ موضوعاتی ستونوں، یا پانچ پی کے گرد ترتیب دیا گیا ہے - پریاٹن (سیاحت)، پرامپرا (روایات و ثقافت)، پرگتی (ترقی و حکم رانی)، پراسپر سمپارک (عوام سے عوام کا رابطہ)، اور پروڈیوگیکی (ٹکنالوجی و جدت طرازی)۔ ان موضوعاتی مشغولیات کے ذریعے، شرکا بھارت کی تنوع کی گہری قدر کرنا سیکھتے ہیں جب کہ باہمی سمجھ اور قومی اتحاد کو فروغ دیتے ہیں، جو قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 2216


(रिलीज़ आईडी: 2301350) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Tamil