وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے کولکاتہ میں آگ لگنے کے حادثے میں جانی اتلاف پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے
प्रविष्टि तिथि:
19 AUG 2026 2:34PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کولکاتہ میں آتش زدگی کے ایک حادثے میں جانی اتلاف پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے اس حادثے میں اپنے عزیزوں کو کھونے والے افراد سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ متاثرہ افراد کی مدد کر رہی ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ:
‘‘کولکاتہ میں آتش زدگی کے حادثے میں جانی نقصان کی خبر سن کر مجھے بے حد دکھ ہوا ہے۔ اس سانحے میں اپنے عزیزوں کو کھونے والے افراد سے میری دلی تعزیت ہے۔ میری یہی دعا ہے کہ زخمی افراد جلد از جلد صحت یاب ہوں۔ مقامی انتظامیہ متاثرہ افراد کی مدد کر رہی ہے: پی ایم@ نریندر مودی’’
*****
ش ح۔ م ع –ت ع
U.No. 2313
(रिलीज़ आईडी: 2301149)
आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam