قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

انسانی حقوق کی قومی کمیشن (این ایچ آر سی)نے دلّی کے منیرکا علاقے میں منی پور کے دو افراد پر مبینہ جسمانی حملے کا ازخود نوٹس لیا ہے

اطلاعات کے مطابق، متاثرین میں سے ایک شخص کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے اور اسے اسپتال میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے

کمیشن نے دہلی کے پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ معاملے کے سلسلے میں  دو ہفتے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے

प्रविष्टि तिथि: 19 AUG 2026 12:41PM by PIB Delhi

بھارت کے انسانی حقوق کے قومی کمیشن (این ایچ آر سی) نے میڈیا میں شائع ہونے والی اس خبر کا ازخود نوٹس لیا ہے کہ دلّی کے منیرکا علاقے میں منی پور سے تعلق رکھنے والے دو افراد پر دو لوگوں نے حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق، متاثرین میں سے ایک کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے اور اسے اسپتال میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

مذکورہ کمیشن نے کہا ہے کہ اگر خبر میں دی گئی تفصیلات درست ہیں تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے خدشات پیدا کرتی ہے۔ لہٰذا کمیشن نے دہلی کے پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے پر دو ہفتے کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ توقع ہے کہ رپورٹ میں معاملے کی تحقیقات اور زخمی شخص کی صحت کی صورتِ حال سے متعلق تفصیلات شامل ہوں گی۔

14 اگست 2026 کو شائع ہونے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق، ایک معمولی بات پر پیدا ہونے والے تنازع کے بعد متاثرین پر حملہ کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ ش م ۔ع ن)

U. No. 2306

 


(रिलीज़ आईडी: 2301092) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , हिन्दी , Bengali-TR , Assamese , Tamil