نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن 19-20 اگست کو اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے


نائب صدر آئی جی این ایف اے میں انڈین فاریسٹ سروس کے زیرتربیت افسران سے ملاقات کریں گے، ایل بی ایس این اے اے میں آئی اے ایس پروفیشنل کورس کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے

प्रविष्टि तिथि: 18 AUG 2026 1:23PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن 19 اور 20 اگست 2026 کو اتراکھنڈ کا دو روزہ دورہ کریں گے ۔

انیس(19) اگست کو نائب صدر دہرادون میں واقع اندرا گاندھی نیشنل فاریسٹ اکیڈمی (آئی جی این ایف اے) کا دورہ کریں گے، جہاں وہ 2025-27 بیچ کے انڈین فاریسٹ سروس (آئی ایف ایس) کے زیرتربیت افسران سے خطاب کریں گے اور ان سے بات چیت کریں گے۔

بیس (20) اگست کو نائب صدر مسوری میں واقع لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این اے اے) میں 2024 بیچ کے آئی اے ایس پروفیشنل کورس کے دوسرے مرحلے کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

اکیڈمی کے اپنے دورے کے دوران  نائب صدرجمہوریہ، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو بھی خراج عقیدت پیش کریں گے ۔

***

ش ح۔ ش آ ۔ رب

U. No-2269


(रिलीज़ आईडी: 2300808) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Telugu , Malayalam