وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

اگلے سلسلے کے ساحلی گشتی جہاز کی لانچنگ


(یارڈ 3037، شروتی) جی آر ایس ای، کولکاتہ

प्रविष्टि तिथि: 11 AUG 2026 7:40PM by PIB Delhi

یارڈ 3037 (شروتی)، اگلے سلسلے کے ساحلی گشتی جہاز (این جی او پی وی) کو 11 اگست 2026 کو کولکاتہ میں جی آر ایس ای میں محترمہ منیکا سادھو نے لانچ کیا۔ اس موقع پر جنگی جہازوں کی تیاری و حصول کے نگراں وائس ایڈمرل سنجے سادھو موجود تھے۔ یہ تقریب بھارتی بحریہ کی شاندار روایات اور اقدار کی عکاس تھی۔ بھارتی بحریہ، وزارتِ دفاع اور جی آر ایس ای کے اعلیٰ عہدیداران بھی اس موقع پر موجود رہے۔

اگلے سلسلےکے ساحلی گشتی جہازوں کی تیاری بیک وقت دو شپ یارڈز، یعنی گوا شپ یارڈ لمیٹڈ (جی ایس ایل)، گوا اور گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز (جی آر ایس ای)، کولکاتا میں کی جا رہی ہے۔ یہ ملک میں ہی ڈیزائن اور تیار کیے جانے والے جہاز موجودہ ساحلی گشتی جہازوں/نئے ساحلی گشتی جہازوں کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے اور سمندری نگرانی، تلاش و بچاؤ، سمندر میں موجود تنصیبات کے تحفظ، انسانی امداد و آفات سے نمٹنے کی کارروائیوں اور بحری قزاقی کے خلاف مشن جیسے متعدد شعبوں میں کام انجام دیں گے۔ان جہازوں کے نام بھارت کے مالامال ورثے سے اخذ کیے گئے ہیں۔ اس جہاز کا نام ’شروتی‘ رکھا گیا ہے، جو چار ویدوں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ جہاز کے نشان میں ارسا میجر کا فلکی جھرمٹ اور سرخ و سفید رنگ کا مینارہ دکھایا گیا ہے۔

اس جہاز کی لانچنگ بھارتی بحریہ کی مقامی سطح پر جنگی جہاز سازی کی جانب پیش رفت میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔ یہ حکومتِ ہند کے ‘آتم نربھر بھارت’ کے وژن اور ‘میک اِن انڈیاپہل کے عین مطابق ہے۔

 

*****

 ش ح۔ ک ح۔ ج ا

U.No-2237

 


(रिलीज़ आईडी: 2300590) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Punjabi , Tamil , Telugu