امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امورِ داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب بندی سنجے کمار نے حیدرآباد کے ابراہیم پٹنم میں سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کے کیمپس میں نو تعمیر شدہ 48   فیملی کوارٹروں کا افتتاح کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں وزارتِ داخلہ مرکزی مسلح پولیس دستوں (سی اے پی ایف) کی صلاحیتوں کو   تقویت دینے، جدید کاری، بنیادی ڈھانچے اور اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے

سی اے پی ایف اہلکاروں کے لیے بہتر رہائشی سہولیات فراہم کرنا اور ’ رہائشی اطمینان کا تناسب‘ بڑھانا مودی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے

ایس ایس بی کے لیے اب تک 10,029 رہائشی  اکائیوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، جب کہ مزید 1,273 اکائیوں کی تعمیر کا کام جاری ہے

وزارتِ داخلہ کی رہنمائی میں ایس ایس بی کھلی بین الاقوامی سرحدوں اور داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ آفات سے نمٹنے کی صلاحیت اور سرحدی علاقوں میں عوامی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے سرگرمی سے کام کر رہا ہے

ایس ایس بی نیپال اور بھوٹان کے ساتھ مشترکہ 2,450 کلومیٹر طویل کھلی بین الاقوامی سرحدوں کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتا ہے

جدید ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس پر مبنی سرحدی انتظام اور تربیت کو مزید بہتر بنا کر ایس ایس بی کی آپریشنل صلاحیتوں کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے

ایس ایس بی سرحدی علاقوں میں سلامتی کے ساتھ ساتھ ترقی، عوامی شراکت داری، آفات سے نمٹنے اور انسانی خدمت پر بھی خصوصی توجہ دیتا ہے

سال 26-2025 ء   میں ایس ایس بی نے انسانی اسمگلنگ کے 661 متاثرین کو بچایا اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 6,324 افراد کو گرفتار کیا

प्रविष्टि तिथि: 17 AUG 2026 4:13PM by PIB Delhi

امورِ داخلہ  کے مرکزی وزیر مملکت  جناب بندی سنجے کمار نے حیدر آباد کے ابراہیم پٹنم میں  سشستر  سیما بل (ایس ایس بی) کے کیمپس میں نو تعمیر شدہ 48 ٹائپ - III  علیحدہ  فیملی  رہائش گاہوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایس ایس بی کے ڈائریکٹر جنرل جناب سنجے سنگھل، وزارتِ داخلہ کے سینئر افسران، دستے کے اہلکار اور ان کے اہلِ خانہ موجود تھے۔

مرکزی مسلح پولیس دستوں (سی اے پی ایف) کے اہلکاروں کے لیے رہائشی سہولیات کو بہتر بنانا اور رہائشی اطمینان کے تناسب میں اضافہ کرنا  ، مودی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ایس ایس بی میں  ، اب تک 10,029 رہائشی  اکائیوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، جب کہ مزید 1,273  اکائیوں کی تعمیر کا کام   ، اس وقت جاری ہے۔

 

 

اپنے خطاب میں  ، امورِ داخلہ  کے وزیر مملکت نے کہا کہ یہ رہائشی مکانات محض عمارتیں نہیں بلکہ ایس ایس بی کے اہلکاروں اور ان کے  کنبوں کی فلاح و بہبود کے لیے  ، حکومتِ ہند کے عزم کی علامت ہیں، جو ملک کی خدمت اور سلامتی کے لیے ہمیشہ وقف رہتے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایک محفوظ اور مطمئن خاندان پُر اعتماد اور پُر عزم جوان کے لیے سب سے بڑی طاقت کا ذریعہ ہوتا ہے۔

 

 

جناب بندی سنجے کمار نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں وزارتِ داخلہ  ، مرکزی مسلح پولیس دستوں کی آپریشنل صلاحیتوں، جدید کاری، بنیادی ڈھانچے اور اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو مسلسل مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

 

 

امورِ داخلہ  کے مرکزی وزیر مملکت نے  51 بہادر سپاہیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جنہوں نے ملک کی خدمت میں اپنی جانوں کا عظیم ترین نذرانہ پیش کیا اور ان کے اہلِ خانہ کے تئیں اپنے احترام کا اظہار کیا۔ وزارتِ داخلہ کی رہنمائی میں مسلح سرحدی دستہ  ( ایس ایس بی ) کھلی بین الاقوامی سرحدوں کی مؤثر حفاظت، داخلی سلامتی، آفات سے نمٹنے اور سرحدی علاقوں میں عوامی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔

 

 

مسلح سرحدی دستہ  ( ایس ایس بی ) کو  ، بھارت-نیپال اور بھارت-بھوٹان کے درمیان تقریباً 2,450 کلومیٹر طویل کھلی بین الاقوامی سرحدوں کی حفاظت کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ سلامتی، چوکس نگرانی اور حساسیت کے درمیان توازن برقرار رکھتے ہوئے، ایس ایس بی منشیات، اسلحے کی اسمگلنگ، انسانی اسمگلنگ، غیر قانونی نقل مکانی، جعلی کرنسی، جنگلی حیات سے متعلق جرائم اور منظم جرائم کی دیگر شکلوں کے خلاف مؤثر کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ سال 26-2025 ء   کے دوران، ایس ایس بی نے انسانی اسمگلنگ کے 661 متاثرین کو بچایا اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 6,324 افراد کو گرفتار کیا۔

سلامتی کے بدلتے ہوئے ماحول کے پیش نظر، ایس ایس بی ٹیکنالوجی سے لیس، انٹیلی جنس پر مبنی اور مشن پر مرکوز سرحدی  بندوبست کو مسلسل مضبوط بنا رہا ہے۔ آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ڈرونز، سی سی ٹی وی نظام، تھرمل امیجرز، نائٹ ویژن آلات، جی پی ایس پر مبنی گشت، محفوظ ڈیجیٹل مواصلاتی نظام اور جی آئی ایس پر مبنی منصوبہ بندی جیسی جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

سرحدی سلامتی کے علاوہ، ایس ایس بی داخلی سلامتی، شورش مخالف کارروائیوں، انتخابات کے دوران  ڈیوٹی، نظم  و نسق برقرار رکھنے اور آفات سے نمٹنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس دستے کے پاس 18 مخصوص امدادی اور بچاؤ ٹیمیں ہیں، جو قدرتی آفات اور دیگر ہنگامی حالات کے دوران فوری کارروائی، تلاش و بچاؤ کی کارروائیوں اور انسانی امداد کے لیے ہمیشہ تیار رہتی ہیں۔

 

 

سرحدی علاقوں میں ’’ دل  و دماغ جیتنے ‘‘ کے جذبے کے تحت، ایس ایس بی طبی کیمپوں، ہنرمندی کی ترقی کے اقدامات، کھیلوں کی سرگرمیوں، خواتین کو با اختیار بنانے کے پروگراموں، بیداری مہمات اور روزگار پر مبنی اقدامات کے ذریعے مقامی برادریوں کے ساتھ اعتماد اور شراکت داری کو مضبوط بنا رہا ہے۔ شہد کی مکھیوں کی پرورش جیسے اقدامات بھی مقامی نو جوانوں اور دیہی برادریوں کو خود  کفیل بننے اور روز گار کے مواقع سے جوڑنے میں مدد کر رہے ہیں۔

 

. ...................................................

) ش ح – م م       -  ع ا )

U.No. 2231

 


(रिलीज़ आईडी: 2300541) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi , Tamil , Telugu