وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم کا مغربی بنگال کے ضلع بیربھوم میں پیش آنے والے حادثے کے متاثرین کے لیے وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ سے امدادی رقم کا اعلان
प्रविष्टि तिथि:
17 AUG 2026 3:14PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مغربی بنگال کے ضلع بیربھوم میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں مرنےوالوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ امدادی رقم وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے فراہم کی جائے گی۔
وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک پیغام میں کہا:
’’مغربی بنگال کے ضلع بیربھوم حادثے کے پیشِ نظر، وزیر اعظم @narendramodi نے پی ایم این آر ایف سے مرنے والے ہر شخص کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے اور ہر زخمی کے لیے 50ہزار روپے کا اعلان کیا ہے۔‘‘
*****
ش ح۔ ک ح۔ ج ا
U.No-2222
(रिलीज़ आईडी: 2300476)
आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Punjabi
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam