شہری ہوابازی کی وزارت
وارانسی ہوائی اڈے پر لائسنس یافتہ ہتھیار سے حادثاتی طور پر گولی چلی
प्रविष्टि तिथि:
16 AUG 2026 2:02PM by PIB Delhi
16 اگست 2026 کو، صبح تقریباً 09:30 بجے، ایک مسافر نے، جن کا نام جناب کملیش کیدار ناتھ رائے ہے اور جو ایئر انڈیا ایکسپریس کی فلائٹ IX 1810 کے ذریعے وارانسی سے ممبئی سفر کرنے والے تھے، انہوں نے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق چیک ان کاؤنٹر پر اپنے لائسنس یافتہ بندوق(7.62 ایم ایم پستول مع 21 لائیو کارتوس) پیش کی۔
مسافر کو لازمی سیکورٹی ضابطوں کو پورا کرنے کے لیے مخصوص اسکریننگ ایریا میں لے جایا گیا۔ ہتھیار کو سنبھالنے اور اس کے معائنے کے دوران، ایک گولی حادثاتی طور پر چل گئی۔ گولی ٹکرا کر پلٹی اور اس کی زد میں آ کر جانچ کرنے والے عملے کے دو ارکان، جناب روہت راج اور محترمہ سمن کماری زخمی ہو گئے۔
دونوں ارکان کو فوری طور پر مدد فراہم کی گئی اور انہیں طبی علاج کے لیے نیو لکشمی ٹراما سینٹر، وارانسی روانہ کیا گیا۔
مقامی پولیس کو فوری طور پر مطلع کر دیا گیا اور مسافر کو تفتیش اور قانون کے مطابق مزید کارروائی کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
بیورو آف سول ایوی ایشن سیکورٹی (بی سی اے ایس) ان حالات کا جائزہ لے رہا ہے جن کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا، بشمول ہوائی اڈوں پر لائسنس یافتہ ہتھیاروں کو سنبھالنے اور لے جانے کے لیے مقررہ طریقہ کار پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تحقیقات کے نتائج کی بنیاد پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔
اس حادثے پر فوراً قابو پالیا گیا اور ہوائی اڈے پر کام کاج بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہیں۔
*****
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2178
(रिलीज़ आईडी: 2300171)
आगंतुक पटल : 13