امور داخلہ کی وزارت
وزیراعظم نریندر مودی کا 80ویں یوم آزادی کے موقع پر ’سودیشی‘، خوشحالی اور خود انحصاری کے عزم سے معمور خطاب، تمام شعبوں میں سرکردہ ملک بننے کے سفر میں سنگِ میل ثابت ہوگا: امور داخلہ و امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ
آزادی کی تحریک کی گونج دار صدا ’وندے ماترم‘ گیت آج آزادی کے 80 سال بعد پہلی مرتبہ لال قلعہ کی فصیل سے گایا گیا؛ اس تاریخی لمحے کا مشاہدہ کرتے ہوئے میرے جسم کا انگ انگ جوش سے بھر گیا؛
وزیراعظم مودی نے اپنے خطاب میں ’نشہ سے پاک ہندوستان‘، ’محفوظ ہندوستان‘ اور ’راشٹر پہلے‘ کے جذبے پر مبنی وکست بھارت کی تعمیر کا جامع لائحہ عمل پیش کیا؛
وزیراعظم نے ملک کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور تمام شعبوں میں خود کفیل بنانے کے لیے ’سپت دھارا‘ کی سات طاقتوں کا منتر دیا
प्रविष्टि तिथि:
15 AUG 2026 2:01PM by PIB Delhi
امور داخلہ و امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج کہا کہ 80ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کا ’سودیشی‘، خوشحالی اور خود انحصاری کے عزم سے معمور خطاب تمام شعبوں میں سرکردہ ملک بننے کے ہندوستان کے سفر میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا، ’’80ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے ’نشہ سے پاک ہندوستان‘، ’محفوظ ہندوستان‘ اور ’راشٹر پہلے‘ کے جذبے سے تحریک حاصل کرنے والے ’وکست بھارت‘ کی تعمیر کا جامع لائحہ عمل پیش کیا۔ سیمی کنڈکٹر، اہم معدنیات، توانائی اور ریلوے ٹرانسپورٹ جیسے شعبوں میں گزشتہ 12 برسوں میں ہوئی بے مثال پیش رفت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے ملک کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور تمام شعبوں میں خود کفیل بنانے کے لیے ’سپت دھارا‘ یعنی طاقت کے سات ستونوں کا منتر دیا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے وزیراعظم نے ایک ہی سال میں ایک کروڑ سے زائد نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی تربیت دینے، مفت آن لائن کوچنگ کے لیے ایک نیٹ ورک قائم کرنے اور 2036 کے اولمپکس کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ مہم شروع کرنے کے اقدامات کا اعلان کیا۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے 2047 تک نیوکلیئر توانائی کی صلاحیت کو 100 گیگاواٹ تک پہنچانے اور آٹھ نئی سیمی کنڈکٹر یونٹس قائم کرنے جیسے بلند اہداف بھی مقرر کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’سودیشی‘، خوشحالی اور خود انحصاری کے عزم سے معمور وزیراعظم نریندر مودی کا یہ خطاب تمام شعبوں میں سرکردہ ملک بننے کے ہندوستان کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
ایک دیگر پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا، ’’آزادی کی تحریک کے جوش سے بھرپور گیت ’وندے ماترم‘ آزادی کے 80 سال بعد آج پہلی بار لال قلعہ کی فصیل سے گایا گیا۔ اس تاریخی لمحے کا مشاہدہ کرتے ہوئے نہ صرف میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے بلکہ میرا پورا وجود بے حد مسرت اور جوش سے بھر گیا۔‘‘
************
ش ح ۔ م د۔ م ص
(U :2155 )
(रिलीज़ आईडी: 2299910)
आगंतुक पटल : 7