وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے یوم آزادی کے موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد دی
وزیر اعظم نے بے شمار مجاہدینِ آزادی کی جرأت، قربانی اور عزم مصمم کو یاد کیا
प्रविष्टि तिथि:
15 AUG 2026 6:46AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یومِ آزادی کے موقع پر ملک کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ قومی تہوار ہمارے بہادر مجاہدینِ آزادی کی بے مثال جرأت، انتھک جدوجہد اور وطنِ عزیز کے لیے ان کی لاثانی لگن کی یاد دلاتا ہے، جس کی بدولت برطانوی راج کا خاتمہ ممکن ہوا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے خواب آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ان کے اصولوں کو اپنائیں تاکہ ہم سب مل کر وکست بھارت کے عزم کو پورا کر سکیں۔
جناب مودی نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی طاقت سے ہمارا ملک مختلف شعبوں میں ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں ترقی کا یہ سفر مزید تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھتا رہے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے لکھا:
"یومِ آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد۔
ہم بے شمار مجاہدینِ آزادی کو انتہائی احترام اور ممنونیت کے ساتھ یاد کرتے ہیں، جن کی جرات، قربانی اور عزم مصمم نے غلامی کا خاتمہ ممکن بنایا۔ ان کے خواب ہمیں ایک 'ترقی یافتہ ہندوستان' کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کی ترغیب دیتے رہتے ہیں۔
140 کروڑ ہندوستانیوں کی طاقت سے ہمارا ملک مختلف شعبوں میں ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ دعاہے کہ یہ سفر آنے والے وقت میں مزید تیز رفتاری سے جاری رہے۔
تمام ہم وطنوں کو یومِ آزادی کی بے حد مبارکباد۔
یہ قومی تہوار ہمیں ملک کے بہادر مجاہدین کی بے مثال جرات، ان تھک جدوجہد اور وطن کے لیے ان کی لاثانی قربانی کی یاد دلاتا ہے۔
آئیے، ان کے اصولوں کو اپنا کر وکست بھارت کے عزم کو سچ کر دکھائیں۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع و۔ن م۔
U-2140
(रिलीज़ आईडी: 2299739)
आगंतुक पटल : 15