نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن 16-17 اگست کو تمل ناڈو کا دورہ کریں گے
प्रविष्टि तिथि:
14 AUG 2026 3:34PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند سی پی رادھا کرشنن 16 اور 17 اگست 2026 کو تمل ناڈو کا دو روزہ دورہ کریں گے، جس کے دوران وہ چنئی، چنگل پٹو، تھروارور اور تھنجاوور میں مختلف تعلیمی، خراج عقیدت اور ادبی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔
اپنے دورے کے پہلے دن 16 اگست کو ، نائب صدر جمہوریہ چنگل پٹو کے کٹنکلتھور میں ایس آر ایم انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ایس آر ایم آئی ایس ٹی) کے 22ویں کنووکیشن میں شرکت کریں گے۔
وہ وانی محل، ٹی نگر، چنئی میں ناگالینڈ، منی پور اور مغربی بنگال کے سابق گورنر آنجہانی ایل گنیشن کی پہلی برسی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
اس کے بعد جناب سی پی رادھا کرشنن ڈی جی ویشنو کالج آڈیٹوریم، چنئی میں ہندو منانی کے بانی آنجہانی جناب کے رام گوپالن کے افکار و خیالات پر مبنی کتاب 'ایکوز آف اے نیشنلسٹ مائنڈ' کی رسمِ رونمائی میں شرکت کریں گے۔
دورے کے آخری روز 17 اگست کو نائب صدر جمہوریہ تھروارور میں سینٹرل یونیورسٹی آف تمل ناڈو کے 11ویں کنووکیشن میں شرکت کریں گے۔
اس کے بعد وہ تھنجاوور میں سستر ڈییمڈ یونیورسٹی کی روبی اور سلور جوبلی کی اختتامی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
***
ش ح۔ م ش ع۔ ن م۔
U- 2097
(रिलीज़ आईडी: 2299458)
आगंतुक पटल : 7