صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے امرت ادیان کےسمر اینول ایڈیشن 2026  کی افتتاحی تقریب کو رونق بخشا


امرت ادیان عوام کے لیے 16 اگست سے 15 ستمبر تک کھلا رہے گا

प्रविष्टि तिथि: 14 AUG 2026 3:19PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (14 اگست 2026) امرت ادیان کے سمر اینول ایڈیشن(موسم گرما کے سالانہ ایڈیشن) 2026 کی افتتاحی تقریب کو رونق بخشا۔

امرت ادیان کا موسم گرماکا یہ سالانہ ایڈیشن عوام کے لیے 16 اگست سے 15 ستمبر 2026 تک کھلا رہے گا۔اس دوران ادیان صبح 10:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک کھلا رہے گا، جبکہ آخری داخلہ شام 5:00 بجے تک ہوگا۔ دیکھ بھال کے لیے ادیان ہر پیر کو بند رہے گا۔

امرت ادیان میں داخلہ اور انخلا گیٹ نمبر 35 سے ہوگا، جو نارتھ ایونیو روڈ کے قریب واقع ہے۔ امرت ادیان میں داخلہ بالکل مفت ہے۔ سیاحوں کو پیشگی آن لائن بکنگ ویب سائٹ visit.rashtrapatibhavan.gov.in پر اپنے وقت کی نشست بُک کرنی ہوگی۔ کسی مخصوص دن کے لیے نشستوں کی بکنگ گزشتہ روز صبح 10:00 بجے بند ہو جائے گی۔ موقع پر بکنگ کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

یہاں آنے والے افراد کی سہولت کے لیے دورے کے راستے میں پینے کے پانی کے مراکز، ابتدائی طبی امداد کے مراکز، بارش سے بچاؤ کے لیے پناہ گاہیں اور بیت الخلا قائم کیے جائیں گے۔ ’امرت ادیان کے لیے شٹل سروس‘ کے عنوان سے شٹل بس خدمات بھی دستیاب ہوگی، جو سنٹرل سکریٹریٹ میٹرو اسٹیشن سے امرت ادیان کے داخلی مقام تک ہر 30 منٹ کے وقفے سے صبح 9:30 بجے سے شام 6:00 بجے تک چلائی جائے گی۔

امرت ادیان کے پس منظر کی تفصیلات کے لیےیہاں کلک کریں

*****

 (ش ح ۔  م ع ن ۔ش ب ن)

U. No. 2094


(रिलीज़ आईडी: 2299427) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Malayalam , English , हिन्दी , Bengali , Gujarati