قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عدالتوں میں خواتین کے لیےماحول دوست بنیادی ڈھانچے کی سہولت

प्रविष्टि तिथि: 13 AUG 2026 3:53PM by PIB Delhi

عدلیہ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی ترقی کی بنیادی ذمہ داری ریاستی حکومتوں کی ہے۔ تاہم، ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کے وسائل میں اضافہ کرنے کے لیے مرکزی حکومت 1993-94 سے ضلعی اور ماتحت عدالتوں کے لیے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی ترقی سے متعلق سینٹرل اسپانسرڈ اسکیم (سی ایس ایس) نافذ کر رہی ہے۔اس اسکیم کے تحت پانچ اہم شعبوں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں عدالتی کمرے، عدالتی افسران کے لیے رہائشی یونٹس، وکلا کے کمرے، بیت الخلا کے کمپلیکس اور ڈیجیٹل کمپیوٹر روم شامل ہیں۔

عدالت کے ہالوں میں خواتین کے لیے ماحول دوست  بنیادی ڈھانچے سمیت دیگر مخصوص امور اعلیٰ عدالتوں اور ریاستی حکومتوں کے دائرۂ کار میں آتے ہیں۔ اعلیٰ عدالت کی تعمیراتی بنیادی ڈھانچہ کمیٹی سی ایس ایس کے تحت منظور کیے جانے والے عدالتی کمرۂ ہائے سماعت کے ڈیزائن اور منصوبوں کی منظوری دیتی ہے۔تاہم، سی ایس ایس کے رہنما خطوط میں عدالتی کمرۂ ہائے سماعت کے لیے مطلوبہ معیار اور تکنیکی وضاحتیں مقرر کی گئی ہیں۔ یہ معیار سپریم کورٹ کی نیشنل کورٹس مینجمنٹ سسٹم (این سی ایم ایس) کمیٹی کی سفارشات، مختلف ریاستوں میں رائج معیارات و طریقۂ کار اور سی پی ڈبلیو ڈی کے مقرر کردہ اصولوں پر مبنی ہیں۔

یہ معلومات قانون و انصاف کی وزارت کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور کی وزارت کے وزیرمملکت جناب ارجن رام میگھوال نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

***

ش ح۔ ش آ۔ت ع

U-2030


(रिलीज़ आईडी: 2299056) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Telugu , Kannada