امور داخلہ کی وزارت
مردم شماری 2027 کے لیے تیاری کی سرگرمیاں
प्रविष्टि तिथि:
12 AUG 2026 4:52PM by PIB Delhi
مردم شماری 2027 کے پہلے مرحلے، یعنی مکانات اور رہائش کی گنتی، 31 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پہلے ہی مکمل کی جا چکی ہے۔ باقی ریاستوں میں مردم شماری کا پہلا مرحلہ ستمبر 2026 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔اس کے علاوہ 3 اگست 2026 کو بھارت کے گزٹ میں شائع ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق مردم شماری کے دوسرے مرحلے، یعنی آبادی کی گنتی، مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے برف پوش دشوار گزار علاقوں، نیز ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کی ریاستوں کے برف پوش دشوار گزار علاقوں میں یکم ستمبر 2026 سے 30 ستمبر 2026 تک کی جائے گی۔ اس کے بعد یکم اکتوبر 2026 سے 5 اکتوبر 2026 تک نظرثانی کا مرحلہ ہوگا۔ سیلف اینومریشن(اپنی گنتی آپ) میں اندراج کے لیے 17 اگست 2026 سے 31 اگست 2026 تک خود اندراج کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔
مردم شماری 2027 کے پہلے مرحلے کے انعقاد کے لیے اعداد و شمار جمع کرنے کی موبائل ایپلی کیشنز اور مردم شماری کے انتظام و نگرانی کے نظام (سی ایم ایم ایس) پورٹل سمیت دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارم شروع کیے گئے ہیں۔ مردم شماری میں پہلی مرتبہ جواب دہندگان کو آن لائن ویب پورٹل کے ذریعے اپنی گنتی آپ میں اندراج کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ مردم شماری کے دوسرے مرحلے کے لیے ڈیجیٹل ذرائع بھی تیار کر لیے گئے ہیں۔
ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے مردم شماری 2027 کے پہلے مرحلے کے لیے ماسٹر ٹرینرز، فیلڈ ٹرینرز، شمار کنندگان، نگرانوں وغیرہ کی تربیت مقررہ نظام الاوقات کے مطابق مکمل کی جا چکی ہے یا جاری ہے۔
اب تک مردم شماری کے عملے کی تربیت، افرادی قوت کی معاونت، تکنیکی بنیادی ڈھانچے، مردم شماری کے عملے کو اعزازیہ کی ادائیگی وغیرہ کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مجموعی طور پر 4,102 کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔
یہ بات امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی۔
*****
ش ح۔ م ش۔ ص ج
U.No. 1932
(रिलीज़ आईडी: 2298494)
आगंतुक पटल : 10