امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی اے پی ایف کے لیے تربیتی ادارے

प्रविष्टि तिथि: 11 AUG 2026 4:07PM by PIB Delhi

ملک بھر سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے کل 83 تربیتی ادارے قائم کیے گئے ہیں۔

ضرورت کے مطابق تربیتی مراکز کی توسیع، جدید کاری اور اپ گریڈیشن میں بہتری کا کام کیا جا رہا ہے۔ مزید برآں، سی اے پی ایف میں تربیت فراہم کرنے کے لیے موٹر گاڑیوں، تکنیکی آلات کی خریداری اور افرادی قوت کی فراہمی بھی وقتاً فوقتاً کی جاتی رہی ہے۔

چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں سینٹرل جنگل وارفیئر کالج (سی آر پی ایف) اور بہار کے کشن گنج ضلع میں علاقائی تربیتی مرکز (سی آئی ایس ایف) قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

یہ معلومات وزارت داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی ۔

*****

ش ح۔ ش آ ۔ ن ع

U. No-1833


(रिलीज़ आईडी: 2297796) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Assamese , Punjabi , Tamil