کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی جی ایف ٹی نے ایڈوانس اتھارٹی اور ایکسپورٹ پروموشن کیپٹل گڈز اسکیموں کے تحت ایکسپورٹ واجبات ڈسچارج سرٹیفکیٹ کی درخواستوں کے لیےڈیوٹی ادائیگی کی کاغذی رسید جمع کرانے کی شرط ختم کردی ہے


یکم اگست 2026 سے رضاکارانہ ڈیوٹی ادائیگی کے لیے کاغذی چالان سے چھٹکارا

ڈی جی ایف ٹی-آئی سی ای جی اے ٹی ای اے پی آئی انضمام تصدیق شدہ کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کے ریکارڈ تک براہ راست رسائی کے قابل بناتا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 AUG 2026 1:29PM by PIB Delhi

کاروبار کو آسان بنانے کی سمت میں برآمد کنندگان کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) نے ایڈوانس اتھارائزیشن (اے اے) اور ایکسپورٹ پروموشن کیپٹل گڈز (ای پی سی جی) اسکیموں کے تحت برآمدکی ذمہ داری سے بری الذمہ ہونے کا سرٹیفکیٹ (ای او ڈی سی) حاصل کرنے کے لیے ڈیوٹی کی ادائیگی کے کاغذی چالان جمع کرانے کی شرط ختم کر دی ہے۔ کسٹمز/آئس گیٹ سے موصول ہونے والے لائسنس کے لحاظ سے رضاکارانہ  طور پرڈیوٹی ادائیگی کے اعداد و شمار کو ڈی جی ایف ٹی کے آن لائن نظام سے مربوط کر دیا گیا ہے، جس کے باعث متعلقہ اجازت نامے کے ساتھ ایسی ادائیگیوں کی براہِ راست اور مستند تصدیق ممکن ہو گئی ہے۔

یکم اگست 2026 یا اس کے بعد کی جانے والی رضاکارانہ  طور پر ڈیوٹی کی ادائیگیوں کے لیے برآمد کنندگان کو اب اجازت ناموں کی تکمیل کی درخواست کے ساتھ کاغذی چالان جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ادائیگی کی تصدیق شدہ تفصیلات ڈی جی ایف ٹی کے صارف پورٹل پر برآمد کنندگان کو دستیاب ہوں گی، جس سے وہ درخواست جمع کرانے سے پہلے یہ تصدیق کر سکیں گے کہ ادائیگی متعلقہ اجازت نامے کے ساتھ درست طور پر منسلک کی گئی ہے۔

ادائیگی کا یہی تصدیق شدہ ریکارڈ ڈی جی ایف ٹی کے بیک آفس پر علاقائی حکام کو بھی دستیاب ہوگا، جس سے ادائیگی کی تفصیلات کی دستی تصدیق کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ اس سے درخواستوں کی تیز تر کارروائی، غیر ضروری مراسلات میں کمی اور ڈی جی ایف ٹی کے مختلف علاقائی حکام کے درمیان فیصلوں میں زیادہ یکسانیت پیدا ہونے کی توقع ہے۔

یہ ڈیجیٹل سہولت ڈی جی ایف ٹی اور آئی سی  ای جی اے ٹی ای (آئس گیٹ )کے درمیان اے پی آئی پر مبنی اعداد و شمار کے تبادلے کے ذریعے نافذ کی گئی ہے، جس کے تحت کسٹمز کے نظام سے ڈیوٹی کی ادائیگی کی تفصیلات ڈیجیٹل طور پر ڈی جی ایف ٹی کے برآمد کی ذمہ داری سے بری الذمہ ہونے کے سرٹیفکیٹ کی کارروائی کے نظام میں منتقل کی جاتی ہیں۔ دستی طور پر دستاویزات جمع کرانے اور ان کی تصدیق کے عمل کی جگہ تصدیق شدہ ڈیجیٹل ریکارڈ کے استعمال سے کارروائی کا وقت کم ہونے، اعداد و شمار کی درستگی بہتر ہونے، انسانی مداخلت کم سے کم ہونے اور اجازت ناموں کی تکمیل کے عمل میں شفافیت بڑھنے کی توقع ہے۔

اس اقدام سے برآمد کنندگان کے لیے دستاویزات، بار بار رابطے اور ذاتی طور پر دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت کم ہونے کے باعث لین دین کے اخراجات اور ضابطوں کی پابندی کا بوجھ بھی کم ہونے کی توقع ہے۔ بالخصوص ان چھوٹے اور درمیانے درجے کے برآمد کنندگان کو اس سے زیادہ فائدہ ہوگا جو اجازت ناموں کی تکمیل سے متعلق کارروائیاں اپنے طور پر انجام دیتے ہیں۔ ڈی جی ایف ٹی نے برآمد کنندگان اور دیگر متعلقہ فریقوں کی معلومات کے لیے5 اگست 2026 کو تجارتی اطلاع نامہ نمبر 15/27-2026 جاری کیا ہے۔

یہ اقدام تجارت کو آسان بنانے کے لیے حکومت کے وسیع تر ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد زیادہ مؤثر، قابل پیش گوئی اور باہمی اعتماد پر مبنی ضابطہ جاتی ماحول تشکیل دینا ہے۔ تجارت سے متعلق ڈیجیٹل نظاموں کے درمیان باہمی ربط کو مضبوط بنانے اور کاغذی دستاویزات پر انحصار کم کرنے سے یہ اقدام ‘‘کم از کم حکومت، زیادہ سے زیادہ حکمرانی’’ کے تصور کو مزید تقویت دیتا ہے اور برآمد کنندگان کو تجارت اور ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کے قابل بناتا ہے۔

ایڈوانس اتھارائزیشن اسکیم کے تحت برآمدی مصنوعات میں براہِ راست شامل ہونے والے خام مال اور دیگر ضروری اجزا کو کسٹمز ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہو کر درآمد کرنے کی اجازت دی جاتی ہے، جبکہ ای پی سی جی اسکیم کے تحت برآمدی ذمہ داری کی شرط کے عوض مشینری اور دیگر سرمایہ جاتی اشیاء کو رعایتی یا صفر کسٹمز ڈیوٹی پر درآمد کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔ اگر برآمدی ذمہ داری مکمل طور پر پوری نہ ہو سکے تو اجازت نامہ رکھنے والا فریق رضاکارانہ طور پر بچائی گئی کسٹمز ڈیوٹی کی متناسب رقم، قابل اطلاق سود سمیت، ادا کرکے معاملے کو باقاعدہ بناتا ہے اور اس کے بعد اجازت نامہ بند کرنے کے لیے برآمدی ذمہ داری سے بری الذمہ ہونے کا سرٹیفکیٹ (ای او ڈی سی) حاصل کرنے کی درخواست دیتا ہے۔ اس سے قبل ایسی ادائیگی کا ثبوت کاغذی صورت میں جمع کرانا اور علاقائی حکام کی جانب سے اس کی دستی تصدیق کرانا ضروری تھا۔

نوٹیفکیشن کے لیے یہاں کلک کریں

***

 ش ح ۔ا ک۔ش ت

UO-1712


(ریلیز آئی ڈی: 2297064) وزیٹر کاؤنٹر : 60