وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آئی آئی ٹی دہلی کی 57ویں کانووکیشن تقریب سے خطاب کیا


وزیر اعظم: جو لوگ چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے نئے حل تلاش کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں، ان کے لیے چیلنج مواقع میں تبدیل ہو جاتے ہیں

مرکزی وزیرِ تعلیم نے سیکھنے والوں پر مرکوز، تحقیق پر مبنی اور مستقبل کے لیے تیار تعلیمی ماحولیاتی نظام پر روشنی ڈالی

بھارت کے نوجوان اب محض دنیا سے مقابلہ نہیں کر رہے بلکہ اس کی قیادت کر رہے ہیں: آئی آئی ٹی دہلی کی کانووکیشن تقریب میں جناب پرہلاد جوشی

प्रविष्टि तिथि: 08 AUG 2026 4:51PM by PIB Delhi

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) دہلی کی 57ویں کانووکیشن تقریب آج ادارے کے کیمپس میں منعقد ہوئی، جس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے فارغ التحصیل طلبا کو مبارک باد دی اور بھارت کی ترقی کی سمت متعین کرنے میں جدت طرازی، تحقیق اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نئے محاذوں کی جانب بڑھ رہا ہے اور اسے اپنے نوجوانوں سے بڑی ذمہ داری اور توقعات وابستہ ہیں۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سینٹر، اہم معدنیات، گہرے سمندر کی تلاش اور کوانٹم کمپیوٹنگ جیسے شعبوں کو ملک کے مستقبل کے لیے کلیدی قرار دیا۔ انہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ملک کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں اور ان جدید ترین شعبوں میں موجود مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

 

 

57ویں کانووکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیرِ تعلیم جناب پرہلاد جوشی نے کہا کہ بھارت کا تعلیمی ماحولیاتی نظام اب ’’سیکھنے والے پر مرکوز، تحقیق پر مبنی اور مستقبل کے لیے تیار‘‘ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان اب محض دنیا سے مقابلہ نہیں کر رہے بلکہ اس کی قیادت کر رہے ہیں۔ جناب جوشی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے ہمیشہ بھارت کے نوجوانوں کی صلاحیتوں پر بے پناہ اعتماد کا اظہار کیا ہے اور انہیں ’’وکست بھارت 2047 کے معماروں میں سب سے نمایاں‘‘ قرار دیا ہے۔

 

 

وزیر اعظم نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا کو باوقار اعزازات پیش کیے، جن میں پریزیڈنٹ گولڈ میڈل، ڈائریکٹر گولڈ میڈل، شنکر دیال شرما گولڈ میڈل اور پرفیکٹ ٹین میڈل شامل ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے آئی آئی ٹی دہلی میں ’’پرم پرگیہ‘‘ نامی مصنوعی ذہانت پر مبنی ہائی پرفارمنس سپر کمپیوٹنگ اور پروجیکٹ کلسٹر سہولت کا بھی افتتاح کیا، جو ملک میں جدید تحقیقی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

 

*************

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 1656


(रिलीज़ आईडी: 2296699) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Tamil