کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے اسٹارٹ اپس کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے صنعت کے اہم رہنماؤں اور ایکو سسٹم کے ساتھ اہم مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں


ڈی پی آئی آئی ٹی نے اسٹارٹ اپس کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی حمایت  کو مضبوط بنانے کے لیے  کیش فری پیمنٹس کے ساتھ تعاون کیا ہے

ڈی پی آئی آئی ٹی نے کاروباری ترقی اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے کے لیے ڈارون ڈائنامکس ایل ایل پی کے ساتھ شراکت داری کی ہے

ڈی پی آئی آئی ٹی نے اسٹارٹ اپس کے لیے کلاؤڈ انفراسٹرکچر کی حمایت  کو مضبوط کرنے کے لیے ولٹر انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں

ڈی پی آئی آئی ٹی نے اے آئی پر مبنی موبلٹی انوویشن اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے  لیے کارس 24 سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں

ڈی پی آئی آئی ٹی نے ہندوستانی اسٹارٹ اپس کی ترقی اور عالمی مسابقت کو مضبوط بنانے کے لیے کونسل فار اسٹارٹ اپ انڈیا کے ساتھ شراکت داری قائم کی

प्रविष्टि तिथि: 08 AUG 2026 2:45PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت کی وزارت کے صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے صنعت کے اہم رہنماؤں اور ایکو سسٹم کو فروغ دینے  والوں — کیش فری پیمنٹس، ڈارون ڈائنامکس، ولٹر انڈیا، کارس 24، اور کونسل فار اسٹارٹ اپ انڈیا (سی ایس آئی) — کے ساتھ متعدد اسٹریٹجک مفاہمت ناموں کا اعلان کیا ہے۔

کیش فری پیمنٹس کے ساتھ ڈیجیٹل ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے اور فن ٹیک صلاحیتوں کو بڑھانا

ڈی پی آئی آئی ٹی نے ڈیجیٹل ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے، مالیاتی ٹیکنالوجی کے حل اور صلاحیت سازی کے اقدامات تک رسائی کو بڑھا کر ڈی پی آئی آئی ٹی سے تسلیم شدہ اسٹارٹ اپس کے لیے تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے کیش فری پیمنٹس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ تعاون ڈی پی آئی آئی ٹی کی ادارہ جاتی رسائی کو ڈیجیٹل ادائیگیوں میں کیش فری پیمنٹس کی مہارت کے ساتھ مربوط کرنا چاہتا ہے، تاکہ اسٹارٹ اپس کو مؤثر طریقے سے وسعت دینے اور ہندوستان کی اختراع پر مبنی ترقی میں حصہ ڈالنے کے قابل بنایا جا سکے۔

شراکت داری کے تحت، اہل اسٹارٹ اپس کو ترجیحی آن بورڈنگ سپورٹ اور تجارتی فوائد کے ساتھ محفوظ اور توسیع پذیر ادائیگی اوررقم کی  ادائیگی سے متعلق حل، شناخت کی تصدیق اور رسک مینجمنٹ خدمات تک رسائی حاصل ہوگی۔ یہ تعاون ڈیجیٹل ادائیگیوں، تعمیل، دھوکہ دہی کی روک تھام، کے وائی سی، سرحد پار لین دین اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے شعبوں میں صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بانی ورکشاپس، رہنمائی سیشنز، اے آئی بلڈاتھونز، ہیکاتھونز اور علم کے اشتراک کے پروگراموں میں بھی سہولت فراہم کرے گا۔

ڈارون ڈائنامکس کے ساتھ جامع انٹرپرینیورشپ اور ڈیپ ٹیک انوویشن کو فروغ دینا

ڈی پی آئی آئی ٹی نے ہندوستان میں صنعت کاری کی ترقی کو مضبوط بنانے اور ایک زیادہ جامع، اختراع پر مبنی اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے ڈارون ڈائنامکس ایل ایل پی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ اس شراکت داری کا مقصد ٹیئر II، ٹیئر III اور دیہی علاقوں میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دے کر اسٹارٹ اپ انڈیا پہل کی رسائی کو بڑھانا ہے، جبکہ اسٹارٹ اپس کے لیے مینٹرشپ، ادارہ جاتی نیٹ ورک، مارکیٹ کے مواقع اور صلاحیت سازی کی حمایت تک زیادہ رسائی کو قابل بنانا ہے۔

تعاون کے تحت، ڈارون ڈائنامکس اسٹارٹ اپس کو باضابطہ شکل دینے، کاروباری بیداری کو مستحکم کرنے، صلاحیت سازی کے پروگراموں کی حمایت کرنے اور صاف توانائی، گرین ہائیڈروجن، مصنوعی ذہانت، موسمیاتی ٹیکنالوجیزاور جدید مینوفیکچرنگ سمیت اسٹریٹجک شعبوں میں جدت کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گا۔

یہ تنظیم اسٹارٹ اپ آؤٹ ریچ اور فارملائزیشن ڈرائیوز، انٹرپرینیورشپ بوٹ کیمپس، مینٹر نیٹ ورک ڈویلپمنٹ، بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی کے پروگرام، انویسٹر کنیکٹ اقدامات اور پالیسی ریسرچ اسٹڈیز سمیت منظم اقدامات بھی کرے گی۔ توقع ہے کہ اس تعاون سے اسٹارٹ اپس، خاص طور پر نوجوانوں، خواتین کاروباریوں، پہلی نسل کے بانیوں اور پسماندہ علاقوں کے اختراع کاروں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ عالمی سطح پر مسابقتی اختراع پر مبنی معیشت بننے کے ہندوستان کے وژن میں تعاون ملے گا۔

ولٹر انڈیا کے ساتھ ٹیکنالوجی اور کلاؤڈ انفراسٹرکچر تک رسائی کو فروغ دینا

ولٹر انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ تعاون ڈی پی آئی آئی ٹی سے تسلیم شدہ اسٹارٹ اپس کے لیے دستیاب ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے پر مرکوز ہے۔ اس تعاون کا مقصد کلاؤڈ کمپیوٹنگ وسائل، تکنیکی صلاحیت سازی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر تک اسٹارٹ اپس کی رسائی کو بڑھانا ہے، جس سے وہ زیادہ مؤثر طریقے سے تعمیر، توسیع اور جدت طرازی کے قابل بن سکیں۔

شراکت داری کے تحت، ڈی پی آئی آئی ٹی سے تسلیم شدہ اہل اسٹارٹ اپس کو ولٹر کے اسٹارٹ اپ پروگراموں کے ذریعے کلاؤڈ کریڈٹ، ترجیحی قیمتوں اور تکنیکی مدد تک رسائی حاصل ہوگی۔ اس تعاون میں کلاؤڈ انفراسٹرکچر پر منظم تربیتی سیشن اور تکنیکی ہینڈ ہولڈنگ بھی شامل ہے، جس میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ، اسٹوریج، ڈیٹا بیس، کبرنیٹس، نیٹ ورکنگ اور ایپلی کیشن کی تعیناتی جیسے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے، تاکہ اسٹارٹ اپس کی ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کو مضبوط کیا جا سکے۔

کلاؤڈ کمپیوٹنگ کمپنی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے ساتھ مزید مشغول ہونے اور ٹیکنالوجی کو اپنانے کو فروغ دینے کے لیے اسٹارٹ اپ انڈیا اور ڈی پی آئی آئی ٹی کی قیادت میں ہونے والی تقریبات میں  شرکت کے امکانات بھی تلاش کرے گی۔ توقع ہے کہ یہ شراکت داری جدید کلاؤڈ انفراسٹرکچر سے فائدہ اٹھانے، ٹیکنالوجی کو اپنانے کی رکاوٹوں کو کم کرنے اور جدید، عالمی سطح پر مسابقتی ڈیجیٹل حل کی ترقی کو تیز کرنے میں اسٹارٹ اپس کی مدد کرے گی۔

کارس 24 کے ساتھ ڈرائیونگ موبلٹی(نقل و حرکت کو فروغ دینا)، آٹو ٹیک اور اے آئی انوویشن (کارس 24 کے ساتھ نقل و حرکت، آٹو ٹیک اور اے آئی میں اختراع کو فروغ دینا)

ڈی پی آئی آئی ٹی نے ہندوستان کے نقل و حرکت اور آٹوموٹیو ٹیکنالوجی ماحولیاتی نظام میں اختراع، صنعت کاری اور صلاحیت سازی کو فروغ دینے کے لیے کارس 24 سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ اس تعاون کا مقصد اے آئی پر مبنی اختراع، بانیوں کی ترقی، ہنرمندی، سرمایہ کاری کے مواقع اور روڈ سیفٹی اقدامات کی حمایت کرکے اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنا ہے۔

آٹو ٹیک کمپنی کا مقصد اسٹارٹ اپ بانیوں کو منظم رہنمائی فراہم کرنا، نقل و حرکت اور آٹو ٹیک ہنرمندی کے پروگراموں کو فروغ دینا، اے آئی پر مرکوز ٹیکنالوجی کو فعال کرنا، اور اسٹارٹ اپ پر مبنی حل کی حوصلہ افزائی کے لیے اختراعی چیلنجز اور ہیکاتھون کا اہتمام کرنا ہے۔ یہ تعاون سرمایہ کاری کی تشخیص اور ماحولیاتی نظام میں شمولیت کے ذریعے، خاص طور پر نقل و حرکت اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں امید افزا اسٹارٹ اپس کی بھی مدد کرے گا۔

توقع ہے کہ یہ شراکت داری اسٹارٹ اپس کو جدید ترین نقل و حرکت کے حل تیار کرنے، عمل درآمد کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور محفوظ، پائیدار اور ٹیکنالوجی سے چلنے والی نقل و حمل کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے قابل بنا کر ہندوستان کے اختراعی ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرے گی۔

کونسل فار اسٹارٹ اپ انڈیا (سی ایس آئی) کے ساتھ سرمایہ کاری، گورننس اور گلوبل اسکیلنگ (عالمی سطح پر توسیع) کو تیز کرنا

ڈی پی آئی آئی ٹی نے سرمایہ کاری، اسٹریٹجک شراکت داری، رہنمائی، قیادت کی ترقی اور عالمی منڈیوں تک رسائی کو آسان بنا کر ڈی پی آئی آئی ٹی سے تسلیم شدہ اسٹارٹ اپس کے لیے تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے کونسل فار اسٹارٹ اپ انڈیا (سی ایس آئی) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ اس تعاون کا مقصد اسٹارٹ اپس کو پائیدار پیمانے پر توسیع کرنے اور اپنی عالمی مسابقت کو مستحکم کرنے کے قابل بنا کر اختراع پر مبنی کاروباری اداروں کی ترقی کو تیز کرنا ہے۔

مفاہمت نامے کے ایک حصے کے طور پر، سی ایس آئی سرمایہ کاری کی تیاری، کارپوریٹ مشغولیت، سی ایف او میچ میکنگ، عالمی مارکیٹ تک رسائی اور بین الاقوامی اختراعی تعاون پر مرکوز پروگراموں کے ذریعے اسٹارٹ اپس کی مدد کرے گا۔ یہ کارپوریٹ شراکت داری کو بھی آسان بنائے گا، گورننس میں بانیوں کی مدد کرے گا، مالیاتی تیاری، تعمیل اور بین الاقوامی توسیع میں معاونت کرے گا، اور اسٹارٹ اپس، سرمایہ کاروں، صنعت اور پالیسی کے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان روابط کو مضبوط کرے گا۔

توقع ہے کہ اس شراکت داری سے اسٹارٹ اپس کے لیے مالیات، سرپرستی اور تجارتی مواقع تک رسائی میں اضافہ ہوگا، جبکہ ہندوستان میں ایک مضبوط، عالمی سطح پر مسابقتی اور اختراع پر مبنی اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کی ترقی میں تعاون ملے گا۔

 

***

(ش ح۔اس ک  )

UR-1649


(रिलीज़ आईडी: 2296580) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil , Telugu , Malayalam