وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

یوم آزادی 2026 کی تقریبات  کے دوران ہندوستانی فضائیہ کے بینڈ کی کارکردگی

प्रविष्टि तिथि: 08 AUG 2026 2:50PM by PIB Delhi

یوم آزادی کی مناسبت سے ہندوستانی فضائیہ کا بینڈ 09 اگست 2026 کو 1700 بجے سے 1800 بجے تک نئی دہلی میں واقع نیشنل وار میموریل کے پرم یودھا استھل کے پبلک پلازا میں کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرے گا۔ موسیقی کے ذریعے حب الوطنی کے اس شاندار مظاہرے کا مقصد عوامی شرکت کے ذریعے قومی فخر کے جذبے کو فروغ دینا اور قومی گیت ’وندے ماترم‘ کے 150 سال مکمل ہونے کا جشن منانا ہے۔

اس موقع پر 32 ایئرمین اور 8 اگنی ویر وایو (جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں) پر مشتمل موسیقاروں کی ٹیم کارکردگی پیش کرے گی۔ موسیقار اسٹیج پر ایسی پیشکش کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے جو توقع ہے کہ حاضرین کے لیے ایک ناقابل فراموش تجربہ ثابت ہوگا۔ حب الوطنی اور دل کو چھو لینے والے نغموں پر مشتمل اپنے ذخیرۂ موسیقی کے ساتھ ہندوستانی فضائیہ کا بینڈ پُرجوش پرفارمنس کے ذریعے حب الوطنی کے جذبے کو مزید تقویت دے گا۔

اس تقریب کے مرکزی کنڈکٹر ماسٹر وارنٹ آفیسر اے سری ہری ہوں گے۔ ان کے معاونین جونیئر وارنٹ آفیسر مون ڈیکا، جونیئر وارنٹ آفیسر ابھیشیک پال اور سارجنٹ این ٹی سنگھ ہوں گے۔

*****

ش ح۔ ف ش ع

U: 1652


(रिलीज़ आईडी: 2296579) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Malayalam , English , हिन्दी , Tamil