وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے بھارت کے تیزی سے فروغ پاتے خود کفیل طبی ٹیکنالوجی کے ماحولیاتی نظام پر ایک مضمون کا شیئر کیا

प्रविष्टि तिथि: 08 AUG 2026 1:35PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈّا کے تحریر کردہ ایک مضمون کو شیئر کیا ہے، جس میں بھارت کے تیزی سے فروغ پاتے خود کفیل طبی ٹیکنالوجی کے ماحولیاتی نظام پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ خود کفالت گھریلو پیداوار، درآمدات پر انحصار میں کمی، اور پی ایل آئی اسکیم اور طبی آلات کے پارکس جیسے اقدامات کے باعث ممکن ہوئی ہے، جس سے بھارت کم لاگت اور آسانی سے دستیاب صحت کی خدمات کے فروغ پر توجہ دینے والا ایک قابلِ اعتماد عالمی طبی ٹیکنالوجی شراکت دار بن کر ابھر رہا ہے۔

وزیراعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:

’’مرکزی وزیرِ صحت جناب جے پی نڈّا نے بھارت کے تیزی سے فروغ پاتے خود کفیل طبی ٹیکنالوجی کے ماحولیاتی نظام کو اجاگر کیا ہے، جو گھریلو پیداوار، درآمدات پر انحصار میں کمی، اور پی ایل آئی اسکیم اور میڈیکل ڈیوائس پارکس جیسے اقدامات سے تقویت پا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کم لاگت اور آسانی سے دستیاب صحت کی خدمات پر توجہ مرکوز رکھنے والا ایک قابلِ اعتماد عالمی طبی ٹیکنالوجی شراکت دار بن کر مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔‘‘

https://hindustantimes.com/opinion/indias-march-towards-self-reliance-in-medtech-101786121787652.html

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-1645


(रिलीज़ आईडी: 2296536) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Manipuri , Bengali , Assamese , Gujarati , Tamil , Telugu , Malayalam