وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

برکس ویوز بازار 2026 اختتام پذیر؛ نئی بین الاقوامی شراکت داریوں اور تعاون کا آغاز


این ایف ڈی سی نے برازیل کے ریئو فلمز اور روس کے گوس فلمو  فونڈ  کے ساتھ آڈیو - ویژول تعاون کا اعلان

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 AUG 2026 5:10PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کی وزارت کے زیر اہتمام نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے ذریعے منعقد کیا گیا برکس ویوز بازار 2026 آج ممبئی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ دو روزہ اس پروگرام میں اعلیٰ سطحی صنعتی مذاکرات، کاروباری روابط اور بین الاقوامی تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی، جس میں برکس کے رکن اور شراکت دار 20 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

بازار میں فلمی صنعت سے وابستہ 900 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی، جبکہ پروڈیوسرز، اسٹوڈیوز، نشریاتی اداروں، فلم کمیشنز، اے وی جی سی (اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ اور کامکس) شعبے، حکومتی نمائندگان، سرمایہ کاروں، ٹیکنالوجی کمپنیوں اور تخلیقی اداروں کے درمیان 275 سے زائد منتخب کاروباری ملاقاتیں (بی 2 بی میٹنگس) منعقد ہوئیں۔ ان ملاقاتوں نے برکس ممالک اور شراکت دار ملکوں کے درمیان نئی مشترکہ فلم سازی، کاروباری شراکت داری، ادارہ جاتی تعاون اور طویل مدتی تخلیقی تبادلوں کے لیے بنیاد فراہم کی ہے۔

بازار کے نتائج پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی)  کے منیجنگ ڈائریکٹر پرکاش مگدم نے کہا:

‘‘برکس ویوز بازار نے برکس ممالک اور شراکت دار ملکوں کے درمیان تخلیقی تعاون کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا ہے۔ یہاں شروع ہونے والی شراکت داریاں اور بات چیت مضبوط مشترکہ فلم سازی، کاروباری تعاون اور تخلیقی تبادلوں کے ایک نئے دور کا آغاز ہیں۔ ویوز کے ذریعے ہندوستان عالمی تخلیقی معیشت کو مضبوط بنانے والے دیرپا روابط قائم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔’’

اہم اعلانات اور بین الاقوامی تعاون:

برکس ویوز بازار نے بی ٹو بی ملاقاتوں، ارادے کے خطوط (ایل او آئی)، مفاہمت کی یادداشتوں)ایم او یو) اور سرحد پار کاروباری اعلانات کے ذریعے کئی اہم بین الاقوامی شراکت داریوں کے آغاز کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم کا کردار ادا کیا۔ ان میں شامل ہیں:

  • نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب پرکاش مگدم اور برازیل کے ریو فلم کمیشن کے سربراہ جناب ڈینیئل سیلی نے این ایف ڈی سی اور ریئو فلمےکے درمیان آڈیو - ویژول تعاون کو مضبوط بنانے اور برازیل کی ویوز 2027 میں شرکت کو آسان بنانے کے لیے ایک خطِ ارادہ (ایل او آئی) کا تبادلہ کیا۔ اس اقدام سے ہندوستان-برازیل تخلیقی شراکت داری کو مزید فروغ ملے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Picture3FOV7.jpg

برکس ویوز بازار 2026 کے دوران نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب پرکاش مگدم اور برازیل کے ریئو فلم کمیشن کے سربراہ جناب ڈینیئل سیلی نے دونوں اداروں کے درمیان آڈیو - ویژول تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے خطِ ارادہ  کا تبادلہ کیا۔

  • این ایف ڈی سی–این ایف اے آئی نے روس کے گوس فلمو فونڈ  کے ساتھ جاری تعاون کا اعلان کیا۔ دونوں ادارے، جو انٹرنیشنل فیڈریشن آف فلم آرکائیوز) ایف آئی اے ایف) کے رکن ہیں، فلمی ذخیرہ جات (آرکائیوز) کے شعبے میں تعاون کو مزید باضابطہ بنانے کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
  • جنوبی افریقہ، روس، تھائی لینڈ اور قزاقستان کے صنعتی نمائندوں نے مجوزہ ‘‘گلوبل ساؤتھ فلم فیسٹیول 2027’’ کا اعلان کیا، جس کا مقصد ابھرتی ہوئی تخلیقی معیشتوں کے درمیان ثقافتی اور سنیما تعاون کو فروغ دینا ہے۔
  • میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ ایسوسی ایشن آف انڈیا (ایم ای اے آئی) اور ویتنام کی وزارتِ ثقافت، کھیل اور سیاحت کے محکمۂ سنیما نے فلمی تعاون کو مزید گہرا کرنے اور ایک باضابطہ دوطرفہ معاہدے کی سمت میں پیش رفت کے لیے ‘‘ریکارڈ آف میٹنگ’’ کا اعلان کیا۔
  • انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کریئیٹو ٹیکنالوجیز (آئی آئی سی ٹی) اور گرافٹی ملٹی میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ نے صنعتی شراکت داری، مواد کی تیاری، تعلیمی پروگراموں، جدت طرازی، آمدنی کے نئے ذرائع پیدا کرنے اور ہنرمند افراد کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت نامے (ایم او یو)پر دستخط کیے۔
  • برازیل کے میڈیا پلیٹ فارم ‘‘دی ساؤتھ گلوبل نیوز’’ نے برکس ممالک اور وسیع تر گلوبل ساؤتھ کے درمیان رابطہ کاری، میڈیا تعاون اور ثقافتی تبادلے کو مضبوط بنانے کے لیے ایک نئی پہل کا اعلان کیا۔
  • ہندوستان-پرتگال مشترکہ فیچر فلم ‘‘پرتگِیز مین او وار’’ کا اعلان کیا گیا، جس میں ہندوستان، برازیل، پرتگال اور فرانس کے شراکت دار اور مشترکہ پروڈیوسرز شامل ہوں گے۔
  • ہندوستان-روس مشترکہ فلم سازی ‘‘کورووا ’’ کا باضابطہ اعلان کیا گیا، جسے کارٹینا انٹرٹینمنٹ  اور ویگا فلمز نے تیار کیا ہے۔ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تخلیقی تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔
  • جمہوریہ چیک کی پروڈکشن کمپنی  ‘‘مووی ایس آر او ’’ اور ہندوستان کی‘‘سنیما 4 گڈ’’ نے ٹومَاش باٹا کی زندگی پر مبنی ایک بین الاقوامی تاریخی فلم بنانے کا اعلان کیا، جس میں ہندوستان، جمہوریہ چیک، چین، جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات کے شراکت دار شامل ہوں گے۔
  • جنوبی کوریا کی ‘‘این کور انکارپوریٹڈ ’’ اور متحدہ عرب امارات کی‘‘ویژن ایکس’’ نے ہندوستان میں ‘‘کیلی ویژن اے آئی اسٹوڈیو ’’کے قیام کا اعلان کیا، جو مصنوعی ذہانت پر مبنی مواد سازی کا ایک جدید اسٹوڈیو ہوگا اور سنیما و عمیق تجرباتی کہانی سنانے کے نئے امکانات متعارف کرائے گا۔
  • صنعتی رہنماؤں نے ‘‘برکس انڈیپنڈنٹ پروڈیوسرز الائنس (بی آئی پی اے)’’ کا افتتاح کیا، جسے ایک مستقل بین الاقوامی پلیٹ فارم کے طور پر تصور کیا گیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم برکس ممالک کے پروڈیوسروں کو تعاون، سرمایہ کاری، تربیت اور جدت طرازی کے ذریعے ایک دوسرے سے جوڑنے کا کام کرے گا۔
  • کے ایل آئی پی، جو ایک نیا پریمیم مائیکرو ڈراما پلیٹ فارم ہے، نے باضابطہ طور پر اپنے تخلیقی وژن اور آئندہ پیش کیے جانے والے پروگراموں کا اعلان کیا۔ ای ٹی وی نے ٹیلی ویژن نشریات کے لیے اپنی آنے والی ہندوستانی اینیمی سیریز کا اعلان کرتے ہوئے اس کا پوسٹر بھی جاری کیا۔
  • آسام اے وی جی سی-ایکس آر ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن نے گیم ڈیولپرز ایسوسی ایشن آف انڈیا (جی ڈی اے آئی)، میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ ایسوسی ایشن آف انڈیا اور انڈین کامکس ایسوسی ایشن  کے ساتھ اسٹریٹجک مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے، تاکہ گیم ڈیولپمنٹ، کامکس، بین الاقوامی بازار تک رسائی اور دانشورانہ ملکیت )آئی پی( کی تقسیم کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
  • ویبھوی اسٹوڈیوز نے اپنی آنے والی اینیمی فیچر فلم ‘‘ٹریو (TRIO)’’ کا اعلان کیا۔
  • انڈین کامکس ایسوسی ایشن  اور میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ ایسوسی ایشن آف انڈیا  نے بھی بین الاقوامی تعاون، وفود کے تبادلوں، بازار تک رسائی اور دانشورانہ ملکیت  کی تقسیم کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت نامے  پر دستخط کیے۔

برکس ویوز بازار 2026 کا کامیاب اختتام برکس ممالک کے درمیان تخلیقی معیشت کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اور اہم سنگِ میل ثابت ہوا ہے۔ حکومتوں، صنعتی رہنماؤں، تخلیق کاروں، سرمایہ کاروں اور اداروں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے اس بازار نے پائیدار بین الاقوامی شراکت داریوں کو فروغ دینے اور تخلیقی صنعتوں کو ثقافتی سفارت کاری اور معاشی ترقی کے ایک اہم ستون کے طور پر قائم کرنے کے ہندوستان کے عزم کو مزید مستحکم کیا ہے۔

تخلیقی صنعتوں کے لیے ایک خصوصی بازار کے طور پر منعقد کیا گیا یہ دو روزہ پروگرام فلم، ٹیلی ویژن، اے وی جی سی-ایکس آر، گیمنگ، اینیمیشن، میڈیا اور ڈیجیٹل مواد سے وابستہ فریقوں کے لیے نئے شراکت داریاں قائم کرنے، مشترکہ پروڈکشن کے مواقع تلاش کرنے، معلومات اور تجربات کا تبادلہ کرنے اور برکس نظام کے اندر ثقافتی و تخلیقی تعاون کو مضبوط بنانے کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوا۔

********

ش ح۔ش ت ۔ر ب

U-1588

 


(ریلیز آئی ڈی: 2296265) وزیٹر کاؤنٹر : 36