نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مائی  بھارت کے ذریعے نوجوانوں کی شمولیت  پر حکومت کا زور؛ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر 2.46 کروڑ سے زائد نوجوانوں کا اندراج


 اے آئی  سے  تقویت یافتہ سی وی بلڈر، تجرباتی  پڑھائی کے پروگرام اور سی ایس سی  کےانضمام  سے نوجوانوں کے لیے مواقع تک رسائی میں اضافہ

प्रविष्टि तिथि: 06 AUG 2026 4:19PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، مائی بھارتپلیٹ فارم کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت سے لیس ڈیجیٹل خدمات، تجرباتی  پڑھائی کے مواقع اور دیہی و دور  افتادہ علاقوں میں بنیادی سطح  پر رسائی کو وسعت دے رہی ہے۔اس پلیٹ فارم کے آغاز سے اب تک 2.46 کروڑ سے زائد نوجوانوں نے مائی بھارت  ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپنا اندراج کرایا ہے، جبکہ 1.22 لاکھ سے زیادہ نوجوان تقریباً 25 ہزار تجرباتی  پڑھائی کے پروگراموں (ای ایل پی) میں  اندراج ہو چکے ہیں۔ ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے  مجموعی اندراجات کی تفصیلات ضمیمہ میں فراہم کی گئی ہیں۔

اس پلیٹ فارم پر مصنوعی ذہانت سے  لیس  خصوصیات، جیسے اے آئی سے  تقویت یافتہ سی وی بلڈر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں موجود 780 سے زائد ڈسٹرکٹ یوتھ آفس اور کامن سروس سینٹر (سی ایس سی) کے نیٹ ورک سے فائدہ اٹھاکرنوجوانوں، خصوصاً دیہی علاقوں اور ترقیاتی آرزومند اضلاع میں رہنے والے نوجوانوں کو رضاکارانہ خدمات، مہارتوں کی ترقی، انٹرن شپ اور قیادت کے مواقع تک بہتر رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔

مائی بھارت  پلیٹ فارمسرکاری محکموں، عوامی اداروں، تعلیمی اداروں اور شراکت دار تنظیموں کے تعاون سے تجرباتی  پڑھائی کے پروگرام (ای ایل پی)پیش کرتا ہے،جن میں درج ذیل نمایاں پروگرام شامل ہیں: انڈیا پوسٹ ای ایل پی  ،جن اوشدھی ای ایل پی  ،سیوا سے سیکھیں ای ایل پی ،عوامی تقسیم نظام (پی ڈی ایس) ای ایل پی ،سڑک  سرکشا متر ای ایل پی ،ریڈیو پروڈکشن اور پیشکش ای ایل پی ،فارمر پروڈیوسرآرگنائزیشن (ایف پی او) ای ایل پی  ،نگہداشت کے  مراکز میں بزرگ شہریوں کے ساتھ نوجوانوں کی شمولیت کا پروگرام ای ایل پی  اورسیمی کنڈکٹر تربیتی پروگرام۔یہ پروگرام مختلف شعبوں میں  قلیل مدت کے عملی تربیتی مواقع فراہم کرتے ہیں، جن کی مدت 20 سے 360 گھنٹے تک ہوتی ہے۔ مائی بھارت پلیٹ فارم کے آغاز سے اب تک 1.22 لاکھ سے زائد نوجوان تقریباً 25 ہزار تجرباتی  پڑھائی کے پروگراموں میں شامل ہو چکے ہیں اور انہیں مائی  بھارت پورٹل کے ذریعے ڈیجیٹل طور پر تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ بھی جاری کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ وزارتِ کارپوریٹ امور (ایم سی اے)وزیر اعظم انٹرن شپ اسکیم (پی ایم آئی ایس) کے  ذریعے رضاکارانہ موقع کے تحت نوجوانوں کو متحرک کرنے کے لیے مائی  بھارت پلیٹ فارم کا استعمال کر رہی ہے۔ اس مقصد سے ایک خصوصی رضاکارانہ موقع فراہم کیا گیا ہے۔ 16 جولائی 2026 تک 98,632 نوجوانوں کو مائی بھارت پورٹل سے پی ایم آئی ایس پورٹل پر رجسٹریشن اور درخواست دینے کے لیے منتقل کیا جا چکا ہے۔

 مائی  بھارت پلیٹ فارم پر ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی اور پلیٹ فارم کی ترقی کو بہتر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی)کی  قابلیتوں سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔ سافٹ ویئر کی تیاری، دستاویزات کی تیاری، معلومات کے انتظام اور پروگراموں کی نگرانی کے شعبوں میں مصنوعی ذہانت پر مبنی آلات استعمال کیے جا رہے ہیں، تاکہ کارکردگی اور خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ اس پلیٹ فارم پر بھاشِنی کے تعاون سے خودکار اے آئی سے  تقویت یافتہ سی وی بلڈر کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

حکومت دیہی علاقوں، چھوٹے شہروں اور ترقیاتی آرزومند اضلاع تک  مائی  بھارت پلیٹ فارم کی رسائی بڑھانے کے واسطے فجیٹل (فزیکل + ڈیجیٹل) طریقۂ کار اختیار کر رہی ہے۔مائی  بھارت کے پاس ملک بھر میں 780 سے زائد  ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کا نیٹ ورک موجود ہے، جو بنیادی سطح پر نوجوانوں تک رسائی اور پروگراموں کے نفاذ میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم  یوتھ کلب، تعلیمی اداروں، این ایس ایس یونٹس، سرکاری محکموں، غیر سرکاری تنظیموں، غیر  منفعت بخش اداروں اور کاروباری اداروں کے ساتھ مل کر ملک بھر میں نوجوانوں کی وسیع شمولیت کو یقینی بنا رہا ہے۔ڈیجیٹل رسائی کو بہتر بنانے کے  واسطے مائی  بھارت پلیٹ فارم کو کامن سروس سینٹر (سی ایس سی) کے نیٹ ورک سے بھی جوڑا گیا ہے، جس کے ذریعے دیہی اور دور دراز علاقوں کے نوجوان گاؤں سطح کے کاروباری نمائندوں (وی ایل ای) کی مدد سے اپنا اندراج کرا سکتے ہیں اور  انہیں مختلف مواقع میں حصہ  لینے کی سہولت مل سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ، یہ پورٹل ضلع، بلاک، پنچایت اور گاؤں کی سطح پر مقامی ضرورت کے مطابق رضاکارانہ خدمات اور تجرباتی پڑھائی کے پروگراموں کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس سے نوجوان اپنے رہائشی علاقوں کے قریب دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس طرح ملک بھر میں  قائدانہ صلاحیتوں کی ترقی اور سماجی خدمت کے مواقع تک متوازن رسائی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

ضمیمہ

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے مائی  بھارت پلیٹ فارم پر اندراجات کی تفصیل:

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ

 مجموعی اندراجات

انڈمان اور نکوبار جزائر

28794

آندھرا پردیش

814350

اروناچل پردیش

46277

آسام

646655

بہار

691531

چنڈی گڑھ

77271

چھتیس گڑھ

565384

دہلی

680862

گوا

52322

گجرات

928092

ہریانہ

755169

ہماچل پردیش

303408

جموں و کشمیر

862526

جھارکھنڈ

346639

کرناٹک

817057

کیرالہ

586790

لداخ

39653

لکشدیپ

6452

مدھیہ پردیش

1432089

مہاراشٹر

1518436

منی پور

42648

میگھالیہ

50376

میزورم

69977

ناگالینڈ

45104

اڈیشہ

592246

پڈوچیری

85275

پنجاب

625705

راجستھان

2039230

سکم

47643

تمل ناڈو

1502286

تلنگانہ

403426

دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو

23005

تریپورہ

123306

اتر پردیش

2506907

اتراکھنڈ

317906

مغربی بنگال

849514

ریاست غیر مذکور

4127831

کل

24652142

یہ معلومات نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر مانسکھ مانڈویہ نے جمعرات کے روز راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی ہیں۔

*****

(ش ح ۔م ش ع۔ م ذ)

UR.No.1495


(रिलीज़ आईडी: 2295612) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Gujarati , Telugu